محرم تاریخ اسلام کی عظیم شہادتوں کی یاد دلاتا ہے ‘حافظ ادریس
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شہادتوں کی یاد یں تازہ کردیتاہے۔ یکم محرم الحرام کو دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا نظام دینے والے حضرت عمر فاروق ؓ اور دسویں محرم کو حضرت امام حسین ؓ اپنے خاندان سمیت شہید کردیے گئے ۔حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک آنے والے مسلمانوںکو یہ درس دیتی ہے کہ ظلم کے نظام کو قبول کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے جان پر کھیل جانا ہی اصل زندگی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے والے کسی صورت بھی ظلم کے نظا م کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا ۔پوری دنیا نے اس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا مگر امریکا نے اسرائیل کی سرپرستی کرتے ہوئے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے ثابت کردیا کہ دنیا میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود امریکا ہے ۔ ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو اس کے مظالم کی سزا ضرور ملے گی ۔غزہ کے شہدا کاخون رائیگاں نہیں جائے گا وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل عبرت کا نشان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غزہ کے معصوم بچے اپنے پاکیزہ خون سے شہادتوں کی اس عظیم داستان میں رنگ بھر رہے ہیں اور دوسری طرف عالم اسلام کے حکمران امریکا کی غلامی قبول کرکے ٹرمپ کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے والے
پڑھیں:
اسلام آباد، کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں، فتح محمد رضوی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے دارلحکومت اسلام آباد میں کچہری میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔