data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز  میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ  کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، انتظامی کمزوریوں اور چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث بالخصوص اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (انٹر بورڈ) کے اہم امور، امتحانی نظام اور اسکروٹنی کے نتائج شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو اپنی مصروفیات کے باعث نہ میٹرک بورڈ اور نہ ہی انٹر بورڈ کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں، اس کا براہ راست اثر انٹر سال اول کے طلبہ کے اسکروٹنی نتائج پر پڑا ہے، جنہیں تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔

نتائج میں تاخیر سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات کی تعلیمی پیش رفت خطرے میں پڑ گئی ہے جو انٹر سال دوم کے امتحانات دے چکے ہیں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے منتظر ہیں، اسکروٹنی کے نتائج نہ ملنے کے باعث ان کے داخلے کھٹائی میں پڑ گئے ہیں اور قیمتی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب انٹر بورڈ کراچی کے دفتر کے باہر طلبہ اور والدین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے چیئرمین غلام حسین سوہو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور پر اسکروٹنی نتائج کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی ماہ سے بورڈ کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن چیئرمین سے ملاقات تک ممکن نہیں ہو رہی۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) اور ایپکا انٹر بورڈ یونٹ نے بھی اسکروٹنی نتائج کے اجرا میں تاخیر، اساتذہ کے واجبات کی عدم ادائیگی اور دیگر مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سپلا کراچی ریجن کے ترجمان سید محمد حیدر کے مطابق بورڈ کی جانب سے تعاون کے باوجود کالج اساتذہ کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، اگر معاملات حل نہ ہوئے تو اساتذہ بورڈ سے وابستہ تمام امور کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایپکا یونٹ نے ملازمین کی میڈیکل فائلوں کے التوا اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ، والدین، اساتذہ اور ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انٹر بورڈ میں انتظامی بحران ختم کریں اور اسکروٹنی نتائج فوری طور پر جاری کروائیں تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین غلام حسین سوہو اسکروٹنی نتائج پر دستخط سے گریزاں ہیں، جس کی وجہ سے درجنوں کیسز زیر التوا ہیں۔ علاوہ ازیں، انٹر کے امتحانات کے دوران 26 مئی کو ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج (ایوننگ) میں نقل کی شکایات پر بورڈ کی مانیٹرنگ ٹیم نے چھاپہ مارا، جہاں چھت پر قائم کمروں سے 44 موبائل فونز اور نقل کا مواد برآمد ہوا، ان فونز کو بعد میں مبینہ طور پر نقل مافیا کے حوالے کر دیا گیا اور کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکروٹنی نتائج

پڑھیں:

تل ابیب نے قطر حملے میں ناکامی پر ذلت آمیز شکست تسلیم کر لی

صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے سرکاری طور پر دوحہ میں حماس کی قیادت کے خلاف آپریشن میں موجود ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے پہلی بار اس آپریشن کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ منگل 9 ستمبر کی شام کو اسرائیلی حکومت نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم کے اجلاس کے مقام پر 15 لڑاکا طیاروں اور 12 میزائلوں سے حملہ کیا۔ اگرچہ اس حملے میں حماس کے کسی رہنما کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم ایک قطری شہری سمیت حماس کے متعدد ارکان اور عام شہری شہید ہوئے۔  

متعلقہ مضامین

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حکومت آزاد کشمیر، اور وفاقی وزرا سے مذاکرات ناکام
  • جامعہ پشاور میں طلبہ دھرنا کامیاب: فیسوں میں کمی سمیت تمام مطالبات منظور
  • تعلیمی اداروں و اسپتالوں کی نجکاری قبول نہیں‘عنایت اللہ خان
  •   پشاور ، حقوقِ طلبہ تحریک کا آغاز،حکومت کو 10اکتوبر کی ڈیڈلائن
  • تل ابیب نے قطر حملے میں ناکامی پر ذلت آمیز شکست تسلیم کر لی
  • جامعہ پشاور: طلبہ دھرنا کامیاب، تمام مطالبات منظور، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت کی مبارکباد
  • انٹربورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، الیکٹرک بائیکس تقسیم
  • انٹر بورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب، برقی موٹرسائیکلیں دی گئیں
  • پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
  •  سندھ حکومت کا خواتین کیلئے انقلابی قدم،مفت الیکٹرک اسکوٹیز دینے کا اعلان