ابراہیمی اتحاد، نئے مشرقِ وسطیٰ کا وقت آ گیا، جولانی سمیت عرب سربراہوں کی تصاویر تل ابیب میں نصب
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
بورڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صہیونی رہنما اور جولانی سمیت ابراہیم کارڈ کا حصہ بننے والے عرب سربراہوں کی تصاویر نمایاں ہیں. اسلام ٹائمز۔ شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد *ابراہیمی اتحاد" — تل ابیب میں لگایا گیا نیا بل بورڈ نوآبادیاتی منصوبے کو "امن" کا نام دینے کی سازش کا آغاز کرنیکی دوبارہ کوشش کی جا رہی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب میں شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑا بل بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس پر درج ہے: > "The Abraham Alliance – It's Time for a New Middle East" (ابراہیمی اتحاد — نئے مشرقِ وسطیٰ کا وقت آ گیا ہے) اس بل بورڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صہیونی رہنما اور جولانی سمیت ابراہیم کارڈ کا حصہ بننے والے عرب سربراہوں کی تصاویر نمایاں ہیں.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تل ابیب نے قطر حملے میں ناکامی پر ذلت آمیز شکست تسلیم کر لی
صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے سرکاری طور پر دوحہ میں حماس کی قیادت کے خلاف آپریشن میں موجود ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے پہلی بار اس آپریشن کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوجی افسر نے کہا ہے کہ میں اب سرکاری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہم قطر پر حملے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ منگل 9 ستمبر کی شام کو اسرائیلی حکومت نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم کے اجلاس کے مقام پر 15 لڑاکا طیاروں اور 12 میزائلوں سے حملہ کیا۔ اگرچہ اس حملے میں حماس کے کسی رہنما کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تاہم ایک قطری شہری سمیت حماس کے متعدد ارکان اور عام شہری شہید ہوئے۔