2025-09-26@16:57:31 GMT
تلاش کی گنتی: 495
«اسکروٹنی نتائج»:

بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں نئے کرپٹو ایڈوائزر پیٹرک وِٹ سے اہم ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق تعاون پر بات چیت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں نئے کرپٹو ایڈوائزر پیٹرک وِٹ سے اہم ملاقات کی۔ اس دو ران پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں نئے مواقع کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں عالمی قیادت کے لیے تیار ہے اور اس میدان میں امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار...
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 3 ہزار اسکولز تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے ہزاروں طلبا کا تعلیمی سلسلہ شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرن سائیڈ سے ملاقات کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے بتایا کہ محکمہ پہلے ہی سہولیات کی کمی کا شکار تھا جبکہ حالیہ آفت نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کردیا ہے جن میں سے کئی اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبہ کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے چلتے اسکولوں میں 3 شفٹیں شروع کی جارہی ہیں جبکہ نجی عمارتیں کرائے پر لینے...
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکام نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو متاثر کیا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات پر متاثر ہوئی جبکہ مزید چار سے پانچ مقامات پر نقصان کا خدشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ موٹر وے ایم فائیو 15ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو بھی متاثر کیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس عمران شاہ نے بتایا کہ ملتان سے سکھر سفر کے لیے متبادل راستے...
لاہور، پاکپتن، سکھر ( نیوزڈیسک) پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے جس سے ایک اور گاؤں مکمل دریا برد ہو گیا، جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہے، شہریوں کو گھر واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ پاک پتن میں دریائے...
(ویب ڈیسک )دریائے چناب اور ستلج کے سیلاب سے متاثرہ جلال پور پیر والا شہر سمیت درجنوں بستیوں میں پانی اب بھی موجود ہیں، نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام جاری ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے 13ویں روز بھی ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند ہے، بحالی کے لیے پانی اترنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ پاکپتن میں دریائے ستلج سے زمینی کٹاؤ کا عمل جاری ہے، گاوں سوڈا مکمل دریا بُرد ہوگیا ، چک باقر کے 50 گھر بھی کٹاؤ کی زد میں آگئے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال دوسری جانب دریائے سندھ...
سٹی42: ملتان کے علاقے چونگی میں ایک مالک مکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین و بچیوں کیساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں ، ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف...
خطے نے ایک نئی کروٹ لی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔ اس طرح خطے میں پاکستان کا کردار ایک مضبوط عسکری طاقت کی حیثیت سے مستحکم ہوا ہے جو اپنے اس تازہ تعارف کے بعد بین الاقوامی کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا کردار مستحکم کر سکے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مئی کی مختصر پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے حریف کو جس انداز میں شکست سے دوچار کیا ہے، دنیا نہ صرف اسے تسلیم کر رہی ہے بلکہ اس کے علاقائی اور عالمی کردار کا انتظار بھی کر رہی ہے۔ پاکستان ایک طویل عرصے کے بعد عالمی منظرنامے پر اس انداز میں نمایاں ہوا ہے۔ پاکستان کے نئے ممکنہ کردار...
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز) سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے،ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا...
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 تاحال بند ہے، تاہم موٹروے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 پر اب تک 13 پوائنٹس متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مزید چار سے پانچ پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایم 5 کی بندش کے باعث موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے۔ ملتان سے سکھر سفر کرنے والی ٹریفک متبادل راستے سے سفر کر سکتی ہے جبکہ اوچ شریف انٹر چینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں۔
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارہ مہنگا ہونے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔صوبائی وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کے ریسکیو پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیلاب سے4.7 ملین مویشی متاثر ہوئے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 22 لاکھ مویشیوں کو بحفاظت و محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ 5 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 20 لاکھ مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اس کے علاوہ سیلاب کے دوران 824 مویشیوں کی گمشدگی کی رپورٹ...
سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر ہوئی ہے جہاں تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں، مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے...
جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر 46 سال کی عمر میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار اور کامیڈین روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گرگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ روبو شنکر نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹروں کی طرف سے ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وہ چند ہی گھنٹوں میں انتقال کرگئے۔ ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہوگئی۔...
سٹی 42 : پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی حالیہ آئوٹ سورسنگ معطل کر دی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ اوپن نیلامی کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئی تھیں، جس میں 9 ٹرینوں کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔ سائبر اٹیک سے سنگین بحران؛ درجنوں فلائٹس منسوخ، تاخیر کاشکار پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لئے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ...
وقاص صدیقی: جلال پورپیروالہ میں ملتان، سکھر موٹروے سڑک کا مشرقی ٹریک بھی سیلابی پانی سے متاثر ہوکر ٹوٹ گیا. تفصیلات کے مطابق جلال پور پیروالہ موٹروے کا دوسرا ٹریک بھی سیلابی پانی سے ٹوٹ گیا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موجود ہے۔ موٹروے کا مشرقی حصہ سیلاب سے ٹنل متاثر ہونے کے بعد جزوی طور پر متاثر ہوا، اس سے قبل موٹروے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب سے ٹوٹ کر بہہ گیا تھا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی بھاری پتھروں کی مدد سے دونوں اطراف کو تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، موٹروے متاثر ہونے کے آٹھویں روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-6 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ڈان نیوز کے صحافی عبداللہ مومند کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ محض سوال پوچھنے پر ایک ارب روپے کا نوٹس دینا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق صحافی کا بنیادی فرض سوال کرنا ہے، اور اس پر نوٹس بھیجنا غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز ہتھکنڈا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں پر دباؤ ڈال کر ان کی زبان بندی کرنا ہے، جو جمہوری کلچر پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے...
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔
فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ایکسائز کیجانب سے بروقت کاغذات نہ بننے کے باعث ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7000 موٹر سائیکلوں کو بند کیا۔ ایکسائز کا محکمہ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث بروقت کاغذات نہ بننے پر کوئٹہ میں 7000 نئی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک پولیس نے بند کر دیا۔ یہ بات آل بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی باز محمد خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں کریک ڈاون میں بند کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے ادارے ایسٹرا ٹیک کے فلیگ شپ پلیٹ فارم اور پہلے اے آئی فِن ٹیک ایپ بوٹم نے ملک کے معروف ڈیجیٹل ریمٹینس پلیٹ فارم جنگل پے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرلی جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم ستر لاکھ پاکستانی براہ راست بوٹم ایپ کے ذریعے تیز، محفوظ اور کم لاگت ترسیلات زر کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔بوٹم کے اس فِن ٹیک سسٹم فیچر میں پاکستانی روپے کے ایکسچینج ریٹس سمیت بینک ڈپازٹ، موبائل والٹس اور پاکستان بھر میں کیش پِک اَپ پوائنٹس جیسی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔جنگل پے دبئی فنانشل سروس اتھارٹی کے تحت ریگولیٹڈ ہے اور منی گرام، بڑے بینکوں اور امریکا کی نمایاں...
ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 میں ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے مسلسل تیسری اننگز میں صفر پر آٹ ہوگئے۔صائم ایوب ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بھی اسکور نہ کرسکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے ایشیا کپ میں اب تک کوئی رن اسکور نہیں کیا،وہ ایونٹ میں مسلسل تیسری بار صفر پر آٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل ایشیا کپ میں صائم ایوب پہلے میچ میں عمان اور دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف کھاتہ...
اسلام آباد: وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔ موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔ سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ...
تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔ اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔ انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔ شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔...
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سرکاری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں بےنظمی ہوئی ہے، متاثرین امدادی سامان کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی، جس شخص کے ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، متاثرین سارا امدادی سامان لے گئے، کیمپ خالی ہوگیا۔ موٹر وے ایم 5 جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بندترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب سے موٹر وے ایم...
جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثر ہونے والے ملتان سکھر موٹروے (ایم 5) کے حصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھاری مشینری اور درکار سامان موقع پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقامی آبادی نےسیلابی پانی میں شاہراہ بھٹو بہہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موٹروے کو بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید...
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے. جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
چلی میں سرجنز نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے پتے کا آپریشن انجام دیا۔ اس آپریشن میں پہلی بار ‘مارس پلیٹ فارم’ استعمال کیا گیا جو مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹک نظام کا امتزاج ہے۔ پیر کو کیے گئے اس آپریشن میں ایک روبوٹ نے مقناطیس تھام رکھا تھا جو مریض کے جسم کے اندر آلات کو حرکت دیتا رہا جبکہ دوسری بازو میں خودکار سرجیکل کیمرہ نصب تھا جسے مصنوعی ذہانت کنٹرول کر رہی تھی۔ یہ کیمرہ سرجن کی حرکات کو فالو کرتا ہے، خودکار طور پر زوم اِن اور زوم آؤٹ کرتا ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے واضح منظر فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ناسا نے سورج...
پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے نے نہ صرف خطے کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر بلااشتعال اور غیر قانونی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہمیں اس پر فوری اور سنجیدہ عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے...
جاپان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے تحت اٹھایا ہے۔ صارفین کی سالوں پر محیط وفاداری کا تہہ دل سے شکریہ یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کی طویل المدتی حمایت اور اعتماد پر فخر ہے۔ کیا سروسز بند ہو رہی ہیں؟ پیداوار کے خاتمے کے باوجود کمپنی نے موجودہ صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی ڈیلرز کے ذریعے جاری رہے گی ، وارنٹی سروسز اور...
یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کے نام جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کررہی ہے۔ یاماہا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزنس پالیسی میں تبدیلی کے باعث پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تیاری کا عمل معطل کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی برسوں کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان کے مطابق یاماہا کی پالیسی...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر پانے پر مایوسی ہوئی ہے، تاہم پاکستان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت کی حقدار تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمدہ بولنگ کی جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ ان کے مطابق ٹیم کو ایشیا کپ سے پہلے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی اور امید ہے کہ ابوظبی میں افغان ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ...
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں ’’کشتیوں پر اسپتال‘‘ بنا دیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بحال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز...
کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
اسلام آباد: ریاستی مالکیتی ادارے میں مالی بے ضابطگی اور بدانتظامی کی نشاندہی سرکا ری افسر کا جرم بن گیا ، وزیرتجارت جام کمال نے بد انتظامی کی نشاندہی کرنیوالے افسر کو پی آر سی ایل کے بورڈ اجلاسوں میں شرکت کالعدم قرار دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے شکیل منگنیجو بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے اسپیشل سیکریٹری وزیراعظم آفس شکیل منگنیجوکو وزیرتجارت نے نشانے پر لے لیا، وفاقی وزیرتجارت نے شکیل منگنیجو کوآئندہ بورڈ اجلاسوں میں بلانے سے روک دیا اور مؤقف اپنایا کہ شکیل منگنیجو کی بورڈ اجلاسوں میں شرکت ایس اوایزایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم وزارت تجارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شکیل منگنیجو کو بورڈ اجلاسوں میں...
رواں ماہ 20 اگست کو نامعلوم افراد نے بوستان سے ایک ٹرک چھین لیا تھا جو خوردنی اشیا سے بھرا ہوا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، ٹرک سے آٹا اور دیگر خوراکی سامان اتار کر اسے خالی کیا گیا اور ٹرک کو کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کسٹم پر کھڑا کرکے نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔ بوستان لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او کی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر کچلاک کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران تقریباً 460 پارسل آٹا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ مزید پڑھیں: لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری لیویز...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل تیمور مرزا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونین کونسل نمبر6 کے فیصلے سے ٹاؤن چیئرمین کی پوزیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ غیاث احمد عباسی کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 5 ماہ سے درخواست دائر ہے، تاخیر سے عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ٹرانس کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آصف اقبال کے وکیل عمر میمن ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ریڈ لائن منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا، منصوبے کی تکمیل کی مدت میں بارہا توسیع کی گئی۔ منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی تھا لیکن بدانتظامی کے باعث اذیت بن گیا۔ وکیل کا موقف تھا کہ ابتدائی طور منصوبے کی...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نرخ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔ پیر کے روز جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ اضافہ ہر سال ہونے والے 10 فیصد اضافے کا حصہ ہے، جو 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کی ذیلی کمپنی موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پانے والے کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ Build-Operate-Transfer (BOT) بنیاد پر ہے، اور اس میں دوسرے آپریشنل سال سے ہر سال شرح میں اضافہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ نیا اضافہ موٹروے استعمال کرنے والے عام...
امریکی سینیٹر نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف ایک اہم انکوائری کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ ایک لیک شدہ داخلی دستاویز ہے۔ جس کے مطابق میٹا کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ رومانوی اور نازیبا نوعیت کی گفتگو کرنے کی (کمپنی کی جانب سے) اجازت رکھتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں سے ’رومانوی‘ چیٹ پر میٹا امریکا میں تحقیقات کی زد میں یہ دستاویز جس کا عنوان‘GenAI: Content Risk Standards’ تھا خبر رساں ادارے روئٹرز کو حاصل ہوا۔ ریپبلکن سینیٹر جوش ہاؤلی نے اس دستاویز کو قابل نفرت اور شرمناک قرار دیتے ہوئے میٹا سے اس کی مکمل تفصیلات اور ان تمام مصنوعات کی فہرست طلب کی ہے جن پر...
پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورزکے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا ہے۔ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ اسٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے،سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔اس بابت تمام سٹاف کو چارگائیڈ لائن جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔ روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر اور ان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پولیو کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے سب ادارے اور محکمہ صحت پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں لیکن یہ ناممکن نہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے...
لاہور میں قائم مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ پر پولیس نے ماڈل اور فوٹو گرافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسجد وزیر خان میں ماڈل عزبیہ خان کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور لباس کو خاطر میں لائے بغیر وزیر خان مسجد میں داخل ہونے پر ماڈل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اب اکبری گیٹ پولیس نے ماڈل گرل اور فوٹو گرافر کے خلاف والڈ سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹو گرافرزین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جس کے متن...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، شعبہ صحت کی ٹیمیں، پولیو ورکرز اور تمام متعلقہ ادارے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن محنت اور عزم سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے تاکہ پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ باقی بین الاقوامی اداروں کی طرح انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 21 ہوگئی وزیرِاعظم نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے، ان...
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مقبول سیشن #AskSRK کے دوران مداحوں کو بتایا کہ ان کی اگلی فلم کا نام واقعی ’کِنگ‘ ہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟ ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی اگلی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا: ’Just KING… نام تو سنا ہوگا؟‘ شوٹنگ اور پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد دوبارہ شوٹنگ شروع ہوگی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پہلے ’پاؤں کے شاٹس‘ لیے جا رہے ہیں، پھر اوپر کے...
پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا اور کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گرانڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا۔ ترجمان نے بتایاکہ سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے...
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد فعال ہو گیا ہے اور گراؤنڈ اسٹیشنز کو ہائی ریزولوشن تصاویر بھیج رہا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے زمینی اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کیا اور اب مختلف شعبوں میں بروقت اور معیاری ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ...
—فائل فوٹو ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ گزشتہ مہینے 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کرلیا اور اب سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کرکے زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکبادچینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپارکو ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف قومی شعبوں کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا...

* قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...

ہم بیت المقدس میں E1 منصوبے کو آگے بڑھائینگے اور مغربی کنارے پر خودمختاری کا اعلان کرینگے، بزالل اسموٹریچ
یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا اسرائیل کیلئے خودکشی کے مترادف ہے، غاصب اسرائیلی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مغربی کنارے میں ہم جتنے بھی اقدامات اٹھاتے ہیں وہ نیتن یاہو اور ہمارے امریکی دوستوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کیساتھ انجام پاتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ نے اعلان کیا کہ 20 سال کی تاخیر و عالمی دباؤ کے بعد، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ E1 صہیونی بستی معالیہ ادومیم (Ma'ale Adumim) کو توسیع دینے اور اسے بیت المقدس کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ نے کہا کہ...
موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، ریٹنگ اور کریڈٹ آوٹ لک بہتر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو تھی جسے بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کیا جا رہا ہے۔عالمی ایجنسی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ آوٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ہے۔کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے،...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے...

عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں منعقدہ 2 روزہ سلک روٹ فیسٹیول میں روایتی کھانوں اور مقامی و ملکی ثقافتی دستکاریوں کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فیسٹیول میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت ملکی و غیر ملکی مندوبین اور بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں مقامی افراد جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، نے مختلف اشیا کے اسٹالز لگائے جن میں علاقائی اور ملکی مصنوعات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا بھی موجود تھیں۔ مقررین نے اس نوعیت کے فیسٹیولز کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ہنزہ کے تاریخی...
سٹی 42 : بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا, آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی شکست کا غصہ پاکستانی سفارت کاروں پر اتارنے لگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں کی گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا احکامات دیے جارہے ہیں، ایک سفارت کار کو گھر خالی کرنے کا حکم گھر کے کنٹریکٹ کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 14اگست تک دن میں دو گھنٹے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کیلئے معطل رہے گا۔ نوٹم کے مطابق پاکستان فضائیہ کے جنگی طیارے صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے ریہرسل کریں گے،14اگست کےدوران فضائی حدود اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو سکے گا۔ جنگی طیاروں کی ریہرسل کے دوران تمام ایئر لائنز کے کپتانوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کیا کہا؟جانیے مزید :
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی میں خود بائیک چلا کر شرکت کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہوئی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین نے کہا کہ بیوروکریسی کی حماقتوں اور ان کی تجاویز کو منظور کرنے والے سیاست دانوں نے اس ملک کو ڈبو دیا ہے، بیوروکریسی کو اصلاحات کی نہیں از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، سپورٹ پروگرام نہ ڈیزائن کئے جائیں شہریوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پید کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ امریکہ نے مختلف ممالک پر جو ٹیرف لگایا ہے وہ دنیا میں صنعتی تنظیم نو کا باعث بنے گی، پاکستان چین اور روس سے بہتر تعلقات استوار کرے، بین الاقوامی تعلقات میں ایک جانب زیادہ جھکاؤ نقصان دہ ہوتا ہے، چائنا سے صنعتیں مختلف ممالک میں...
جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری...
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکا وانا کے مرکزی رستم بازار میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے باعث پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
تصویر بشکریہ جیو نیوز جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
غزہ کی ایک بھوکی بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر نے آن لائن ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، نہ صرف اس تصویر کی وجہ سے بلکہ اس غلط شناخت کی وجہ سے جو ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے کی۔ یہ تصویر جو جنگ سے متاثرہ غزہ میں لی گئی تھی، گروک نے غلطی سے اسے یمن کی بتا دیا، جس سے معلومات کے غلط پھیلاؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ عمر القطعہ کی یہ تصویر ایک نہایت کمزور اور بھوکی بچی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں قحط کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم جب صارفین نے گروک سے تصویر کی اصل...
وزیراعظم کی طرف سے دفاتر میں سرکاری ملازمین کی حاضری میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں، وفاقی محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں ملازمین کی مقررہ اوقات کے مطابق حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی طرف سے حاضری کی پابندی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دفاتر میں سر کاری ملازمین کی حاضری میں اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم...
کراچی: سندھ حکومت نے روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر توانائی و منصوبہ بندی اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ ملاقات میں لاہور کی طرز پر سندھ میں ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔ منصوبے پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے درمیان اشتراک پر اتفاق ہوا۔ روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار پایا۔ ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین...
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متاثرہ شہری کے ڈی ایم سی وسطی اور کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کے دعوے پر مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمے داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار...
ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان سکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ کوہستان سکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس...
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائزسندھ کا اہم اعلان، موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی،پہلے 14 اگست 2025 کی ڈیڈ لائن تھی، اب 31 اکتوبر 2025 نئی آخری تاریخ مقررکر دی گئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا،نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کا حصول لازم، پرانی پلیٹس تبدیل کرانا ضروری ہے۔ Post Views: 4
ویب ڈیسک : سندھ میں نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کرکے موٹرسائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔ وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمارچاولہ نے موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرسوں ایک میٹنگ میں تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوسکتا ہے، نئی نمبر پلیٹس کی سپلائی آہستہ ہے تو حکومت کے پاس تاریخ میں توسیع کا آپشن ہے۔ پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے بلڈ سنٹر سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹادی وزیرایکسائز نے بتایا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کے لیے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا چیف جسٹس سے شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے اور کمیشن بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر شوگر اسکینڈل پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو بھیج کر از خود نوٹس لیا جائے۔تحریک نے شوگر اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دن دہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے لیکن تمام...

بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مجوزہ ایکٹ مقامی زمینوں پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے صوبے کے وسائل پر غیر ملکی کمپنیوں کا کنٹرول قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مقامی آبادی کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا سیاسی رہنما...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے خط محمود اچکزئی،علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر کے نام سے بھیجا گیا ہے۔ اپنے خطاب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہ جنوری سے چینی کی قیمت تشویشناک حد تک 200 روپے فی کلو دیکھ رہے ہیں، شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہئے۔ 26 نومبر احتجاج کے 6 کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری خط میں مزید...
ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوںکا سیلز ٹیکس گوشواروں کی بنیاد پر گہیرا تنگ،بھاری جرمانے کی تیاری کراچی، لاہور اور اسلام آبادکے کارپوریٹ ٹیکس دفاتر سے نوٹس جاری ،کاروباری مراکز سیل کرنے کافیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو’’نَجنگ‘‘ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم ادائیگیوں...
اسلام آباد: لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی۔ یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی۔ ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے۔ ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام آباد میں بائیک ریلی پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور...
کراچی ‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) پاکستان کا ہر میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ریمو ٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ پاکستانی سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوئی۔ سیٹلائٹ پروگرام سے پاکستان کے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ فصلوں کی پیداوار، انفراسٹرکچر اور آبادی کی نگرانی ممکن ہوسکے گی۔ سیٹلائٹ سیلاب، زلزلے کی بھی نگرانی کرے گا۔ گلیشیئرز اور جنگلات کی نگرانی سے آفات سے بچنے کے اقدامات ممکن ہوسکیں گے۔ سیٹلائٹ سی پیک اور قومی منصوبوں کو جغرافیائی ڈیٹا سے معاونت فراہم کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیات اور وسائل کے بہتر انتظام میں بھی مدد گار...
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں 2 بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سنگدل مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ہرگز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کیا جائے تاکہ تفتیش سائنسی بنیادوں پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے...
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
—فائل فوٹو چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔