یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا اسرائیل کیلئے خودکشی کے مترادف ہے، غاصب اسرائیلی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مغربی کنارے میں ہم جتنے بھی اقدامات اٹھاتے ہیں وہ نیتن یاہو اور ہمارے امریکی دوستوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کیساتھ انجام پاتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے یوکرینی نژاد وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ نے اعلان کیا کہ 20 سال کی تاخیر و عالمی دباؤ کے بعد، آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ E1 صہیونی بستی معالیہ ادومیم (Ma'ale Adumim) کو توسیع دینے اور اسے بیت المقدس کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔ انتہاء پسند صیہونی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ہزاروں دونم زمین ضبط کریں گے اور 10 لاکھ یہودی آبادکاروں کو مغربی کنارے میں لانے کے لئے اربوں کی سرمایہ کاری کریں گے۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنا اسرائیل کیلئے خودکشی کے مترادف ہے، غاصب اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مبنی کسی بھی اقدام کا حقیقی طور پر جواب دیں گے.

. ہم فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے والوں کو اپنے اقدامات اور مغربی کنارے میں نئی صہیونی بستیاں تعمیر کر کے جواب دیں گے!

بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پورے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اطلاق کا اعلان کر دے جبکہ ہم معالیہ ادومیم کی صہیونی بستی کو وسعت دینے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے جا رہے ہیں.. ہم معالیہ ادومیم کے رقبے کو دوگنا کر کے اسے یروشلم (بیت المقدس) کے ساتھ جوڑ دیں گے۔ انتہاء پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے اطلاق کی تاریخ کا اعلان کرنے کے قریب ہیں، اور ہم یہ کام حقیقی دنیا میں کریں گے.. ہم مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ انجام پا رہا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست نے کہا کہ اعلان کر کے ساتھ

پڑھیں:

امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کے نام پر دو ریاستی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کا ساتھ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے، فلسطینی عوام کی ہر حد تک مدد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کسی کا مسلط فیصلہ ہرگز قبول نہیں، فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیرمقدم
  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
  • حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کی جانب سے ٹرمپ کے منصوبے کی جزوی منظوری کے بعد اعلان
  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر آمادہ
  • حماس کا غزہ میں سیز فائر تجویز پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
  • ٹرمپ نے غزہ امن منصوبے پر رضامندی کے لیے حماس کو اتوار تک کی ڈیڈلائن دے دی
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کو ملک بدر کرنے کا اعلان
  •  غزہ امن منصوبے کے دوران اسرائیلی حملوں میں شدت، 61 فلسطینی شہید
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا