وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔
اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔
انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو کیا وہ ان کا فرض تھا۔
واضح رہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔ صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔ طارق فاطمی اور خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز ملے۔ صدر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں مسلح افواج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہلال جرات سے نوازا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر احمد سدھو کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے نوازا
پڑھیں:
پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، ملکی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مئی کی جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹیں۔
مزید پڑھیں: سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ
انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹ کو بھی سامنے لایا، پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، اب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی، بدلتی دنیا میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت بھی مستحکم ہوئی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان نے 14 سال بعد ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کی، جو ایک اعزاز ہے، اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان بیانیہ خارجہ پالیسی عطااللہ تارڑ فیلڈ مارشل وزیر اطلاعات وزیراعظم وی نیوز