لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرس مبارک کا آج دوسرا دن ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یٰسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایس ایم بی آر نبیل جاوید، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کے ہمراہ رسمِ چادر پوشی سے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ انہوں نے روایتی سبیل دودھ کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف اعجاز، حافظ محمد یوسف، چوہدری طاہر احمد، ایاز حبیب، عظیم حیات، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا  دربار شیخ جمیل احمد، پی ایس او ٹو سیکرٹری اوقاف زاہد اقبال، منیجر ان اوقاف داتا دربار شیخ محمد جمیل، طاہر مقصود، محمد ناصر اور امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران سمیت ملک بھر کے معروف قرا، نعت خواں حضرات نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ خطیب داتا دربا ر مفتی محمد رمضان سیالوی نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی، ملک وقوم کی فلاح کیلئے  دعائے خیر کی۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سبیل دودھ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے حضرت داتا گنج بخشؒ کی معرکۃ الٓاراء تصنیف ’’کشف المحجوب‘‘کے لوگو، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصنیف ’’معارفِ تصوف‘‘، ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کی تصنیف ’’تسہیلِ کشف المحجوب‘‘ اور خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان کی تصنیف ’’معارف شاہ ہجویر‘‘کی رونمائی بھی کی۔  علاوہ ازیں عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پانی کے ایک قطرے کی کمی افورڈ نہیں کر سکتے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ افواہوں پر یقین نہ کریں۔ ہم نے ہر جگہ واضح کر دیا ہے اگر ہمارا پانی روکا گیا تو اس کو جنگ تصور کریں گے۔ انڈیا خود انٹرنیشنل فورم پر گیا تھا جس کا فیصلہ آیا ہے۔ انٹرنیشنل قوانین کے تحت دونوں فریقوں کی مرضی سے کوئی معاہدہ ختم ہو سکتا۔ جب کوئی انسان اپنے ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھا لے وہ بغاوت ہوتی ہے جس میں پھر کوئی بندہ کچھ نہیں کر سکتا۔ نہ اس حکومت نے یہ مقدمات بنائے تھے نہ سہولت کاری کی تھی۔ عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم معاشی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ ڈس انفارمیشن سے پرہیز کرنا چاہیے۔ جب تک کوئی چیز ثابت نہ ہو آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔  سیاسی استحکام کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز اور دیگر کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے 982 ویں عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جشن آزادی اور عرس مبارک ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ جشن آزادی بھی بہت بہت مبارک ہو۔ پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کریں۔ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو بے شمار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن میں اصل کامیابی معرکہ حق ہے۔ پاکستان کو بے پناہ عزت ملی ہے۔ ہمسایہ ملک جانے اور اس کے کام جانیں۔ ہم نے اپنا کام جاری رکھنا ہے۔ معاشی ترقی کی طرف شہباز شریف کی بھر پور توجہ ہے۔ میں نے، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے کئی دورے اکٹھے کئے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل خصوصی دورے پر گئے تھے۔ جب تک تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا۔ علاوہ ازیں  صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے داتا دربار پر حاضری دی۔ صوبائی وزیر نے دربار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ سہولیات اور لنگر کا معیار چیک کیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈی جی مذہبی امور، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ نے خطے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے آستانہ پر دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: داتا گنج بخش داتا دربار اسحاق ڈار

پڑھیں:

داتا دربارکے 982 ویں سالانہ عرس کی 3 روز تقریبات شروع

لاہور:

داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا.

عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ،ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے.

پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر 11واک تھر وگیٹ اور 11میٹل ڈیٹکٹرز زائرین کی حفاظت کیلیے مہیا کئے گئے ہیں،لیڈ ی کانسٹیبل خواتین کے احاطہ میں تعینات کی گئی ہیں اورداتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے لوگ بھی معاونت کررہے ہیں۔

داخلی راستوں پر پولیس نے بھی الگ سے واک تھرو گیٹس کا انتظام کیا ہے جبکہ امن و امان کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی ہمہ وقت موجود رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • داتا دربار کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز
  • سرکاری اداروں کو 6 کھرب کا خسارہ، حکومت کے ہوش اڑ گئے
  • داتا دربارکے 982 ویں سالانہ عرس کی 3 روز تقریبات شروع
  • افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے؛ آصفہ بھٹو
  •  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا داتا دربار توسیعی پراجیکٹ اور دودھ سبیل کا افتتاح  
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ 
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے
  • حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار