ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیاں دوبالاکر دیں۔

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت اور علم و ہنر کے باب رقم کئے ہیں، معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اشتراک عمل کی راہ اپنانے کی دعوت دیتا ہوں۔

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اورایک نصب العین پر نہ صرف متحد کیا بلکہ اپنی ولولہ انگیز سیاسی جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک الگ نظریاتی ریاست کے قیام کے ناممکن سمجھے جانے والے خواب کو شرمندہ تعبیر کردکھایا۔

پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

انہوں نے کہا کہ گزرے 78 سال آزمائش آمیز سفر، اللہ پر کامل یقین اور تابناک مستقبل کی امید کی کہانی ہے جس میں ہمیں بطور قوم کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑا لیکن اس سب کے باوجود پاکستان نے ہر شعبے میں کامیابیوں اور کامرانیوں کے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔

محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ معیشت سے کھیل کے میدانوں اور دفاع سے آئی ٹی تک، ہر شعبے میں پاکستانیوں نے اپنی بے مثال عزم وہمت اور علم وہنر کے باب رقم کئے ہیں۔

ٹیکساس : ٹرین حادثہ، 35 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا،ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، قابل تجدید توانائی شعبے کے ماہر ڈاکٹر جروین ڈریسمن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر پیش رفت اور لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے منصوبے کی تعمیر کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری کو سونپ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت گلگت میں 6، سکردو میں 8 اور دیامر میں 6 سولر پارکس بنائے جائیں گے۔ اسی طرح گلگت میں 234، سکردو میں 179 اور دیامر میں 68 عمارتوں پر سولر سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔

منصوبے میں بیٹریوں کی تنصیب سے بیک اپ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا بھی نظام بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو منصوبے کی تعمیری لاگت اور معینہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کم لاگت ماحول دوست بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا،منصوبے کا سارا انفراسٹرکچر کلائیمیٹ ریزیلئینٹ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنک جلد منظوری دے گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایکنک کی جانب سے حال ہی میں منظوری کے بعد منصوبے کی تعمیر پر کام کی رفتار کو مزید تیز کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر خرچ ہونے والی تمام لاگت وفاقی حکومت دے گی، گلگت سے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے نجات اور دو دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے سولرائیزیشن سب سے موزوں حل ہے، منصوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں ہائیڈل اور سولر ذرائع سے بجلی کی فراہمی کو اس طرح یقینی بنایا جائے جس سے لوگوں کو شدید موسم میں بجلی کے تعطل سے نجات ملے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔\932

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام
  • معرکہ حق کی فتح، آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام، عطا تارڑ: شہباز شریف کے وژن سے پاکستانی معیشت بہتر ہوئی، چینی سفیر
  • معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، عطاء تارڑ
  • جاپان خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے، جاپانی سفیر کی یومِ آزادی پر مبارکباد
  • معرکہ حق کی فتح  اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے: وفاقی وزیر اطلاعات
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • پاکستان میں امن اور اتحاد: یوم آزادی معرکہ حق پر اقلیتوں کا پیغام
  • معرکہ حق کی فتح اور یومِ آزادی پاکستان پر اقلیتوں کا امن و اتحاد کا پیغام