ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض بے یارومددگار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض بے بسی کا شکار، ملک بھر میں مہنگائی کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کی عام اور روز مرہ استعمال ہونے والی ادویات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جب کہ کینسر اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی ہر ماہ غیر معمولی حد تک مہنگی کر دی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے اپنی من مانی جاری رکھتے ہوئے مصنوعی قلت اور درآمدی اخراجات کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ محکمہ? صحت کی بارہا ہدایات اور حکومتی اقدامات کو پسِ پشت ڈال کر کمپنیوں نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ دوا کی قیمتوں میں اضافہ ان کے بجٹ کو مزید تباہ کر رہا ہے، جبکہ علاج ایک کٹھن مرحلہ بنتا جا رہا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر منطقی اضافہ مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض زندگی بھر ان ادویات کے محتاج ہوتے ہیں، مگر اب بڑھتی قیمتوں نے ان کے لیے علاج کا سلسلہ جاری رکھنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی علاج کا خرچ برداشت سے باہر ہے، جبکہ اب مہنگائی نے ان کے مسائل میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور محکمہ? صحت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو لاکھوں مریض علاج معالجے سے محروم ہو جائیں گے، اور صحت کا بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادویات کی قیمتوں میں دیا ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟