وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے

مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ استحصال کرنے والے کشتی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جلال پور پیر والا سیلاب متاثرین مریم نواز شریف نجی کشتی وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا سیلاب متاثرین مریم نواز شریف نجی کشتی مریم نواز شریف کشتی مالکان نجی کشتی

پڑھیں:

مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سرکاری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ میں بےنظمی ہوئی ہے، متاثرین امدادی سامان کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔

متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی، جس شخص کے ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، متاثرین سارا امدادی سامان لے گئے، کیمپ خالی ہوگیا۔

موٹر وے ایم 5 جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب جلالپور پیر والا کے قریب سیلاب سے موٹر وے ایم فائیو کو نقصان پہنچا، ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹروے پل کی مرمت پانی کے تیز بہاؤ کے باعث روک دی، بہاولپور میں اوچ شریف کے قریب بھی سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے بند کردی گئی۔

سیلابی صورتحال کے باعث موٹروے ایم فائیو بند کردی گئی، ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ