وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 10،10 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے منہدم ہونے والے مکمل گھروں کے متاثرین کو 10 لاکھ اور کمرہ وغیرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان کیا جبکہ سیلاب کے دوران بڑے مویشیوں کے ضیاع پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لئے 50 ہزار روپے امداد دینے کا علان کیا۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں، اپنا ہر وعدہ پورا کروں گی، سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے۔ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں دے سکتامگر جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خود چل کر اپنے جلالپورپیروالا کے مصیبت زدہ بہن بھائیں کے پاس آئی ہوں، یہاں بہت سے لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنا ہے۔ سیلاب میں گرنے والے سب کے گھر بنا کر دینا چاہتی ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں،جب تک پانی نہ اترے گھر نہیں جانا، سب کو بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، بہت بڑا سیلاب اور بہت بڑی تباہی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے کو واپس نہیں لاسکتے مگر ان کے ورثا کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ کے حکم پر کسی کا زور نہیں چلتا، لیکن ہر فرد کے لئے پوری کوشش کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب کے دوران کا اعلان کیا ہونے والے نواز شریف مریم نواز نے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :