بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سٹی 42 : بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا, آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی شکست کا غصہ پاکستانی سفارت کاروں پر اتارنے لگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں کی گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا احکامات دیے جارہے ہیں، ایک سفارت کار کو گھر خالی کرنے کا حکم گھر کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں، 4 سے 5 پاکستانی سفارتکاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتکاروں کرنے کا
پڑھیں:
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ معاملے کو حل کرنے میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سیکوئی سنگین اقدام اٹھانے سے پہلے ہی یہ معاملہ باہمی طور پر حل ہوجائیگا، دونوں سائیڈز معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی ایشیاکپ ٹرافی کا انتظار کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ نہیں تھا، آئی سی سی کے تعاون سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ الگ سے ملاقات کی جس میں آئی سی سی کا سینئر عہدیدار بھی موجود تھا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ دونوں سائیڈز کیدرمیان برف پگھلنے لگی ہیاور مختلف آپشنز کو دیکھا جارہا ہے، اگر چیزیں اچھی سمت میں جاتی رہیں تو آنے والے دنوں میں معاملہ حل ہوجائیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم