بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارتکاروں کو اپنی مقرری مدت ختم ہونے سے پہلے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سفارتکاروں کی مسلسل نگرا نی
میڈیارپورٹس کےمطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کے رہائشی گھروں کی انٹرنیٹ سروسز کو بار بار معطل کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے امور متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہائش پذیر ہیں، انہیں کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گھر خالی کرنے کا حکم
اب تک چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں کو گھروں کو چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے، جو ایک غیر معمولی اور پریشان کن صورتحال ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتکاروں کو خالی کرنے کا حکم

پڑھیں:

کولگام، بھارتی فورسز کے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

بھارتی فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں سیاسی کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو دبانے کی بھارتی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
  • اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا احتجاجی پروگرام ملتوی، دہلی حکومت پر اجازت منسوخ کرنے کا الزام
  • راولپنڈی؛ خاتون کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو، ملزم گرفتار
  • جعلسازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان
  • ہائیکورٹ نے سندھ کے چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے کمیٹی بنادی
  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • کولگام، بھارتی فورسز کے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے
  • بھارتی سپریم کورٹ کا آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم