نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا، گھر چھوڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں مدت ختم ہونے سے قبل گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی ہوری ہے، ان کے گھر کی انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں، پاکستانی سفارت کار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا، چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی سفارت کرنے کا کا حکم
پڑھیں:
نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر فائربریگیڈ کو دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔