لوک سبھا میں مودی نے 2 گھنٹے کی تقریر میں پاکستانی طیارے گرانے کی بات کیوں نہیں کی سینیٹرعرفان صدیقی کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے انتخابی دھاندلی کے ثبوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جمہوریت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، انتخابی دھاندلی، عالمی سطح پر جگ ہنسائی اور سفارتی تنہائی کے باعث مودی اور بھارتی افواج کے اعصاب پر دباؤ بڑھ رہاہے جس کے باعث وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملکی سلامتی کے خلاف سنگین جرم ہے، ان میں ملوث افراد کسی طور پر بھی سیاسی قیدی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی کے مجرموں نے ریاستی اداروں اور قومی سلامتی کو نشانہ بنایا، جس پر سخت سزائیں دینا انصاف اور قانون دونوں کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے اور تمام قانونی راستے کھلے ہیں۔ نوازشریف والا معاملہ نہیں جنہیں اپیل، دلیل یا وکیل کا حق نہ ملا اور سپریم کورٹ سے ہی سزا ہو جاتی تھی۔ پی ٹی آئی کا سزا سے بچنے کے لیے واقعات کو سیاسی رنگ دینا قابل قبول نہیں۔ سانحہ 9 مئی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، جسے کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت، امریکہ یا برطانیہ میں ایسا سنگین جرائم کرنے والوں کو کب کی سزا مل چکی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
شہدائے جموں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کی آبیاری کی، علی رضا سید
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جموں و کشمیر کے عوام کی ہمت و حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی اور ان مظالم کو رکوانے، تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی اور جموں و کشمیر سے بھارتی فوجوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ دیگر مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ہم بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ اجلاس میں خالد راجہ، فرید خان، راجہ مستجاب، ڈاکٹر منظور ظہور اور شیخ ماجد نے بھی شرکت کی۔