امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ کیا گیا۔ 

یہ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔

خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بآسانی سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔

خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر حملہ آور نے انہیں مسلمان سمجھ کر نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم ہے اور ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

https://www.

fox26houston.com/news/houston-video-woman-shoved-sugar-park-plaza

امریکن پاکستانی خاندان نے پولیس رپورٹ درج کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی صورت میں ملزم کو سنگین جرم کے تحت چارج کیا جائے گا۔


 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ، غفلت برتنے پر 3 ایس ایچ اوز معطل، علاقے میں آپریشن

کراچی:

راشد منہاس روڈ پر مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں پولیس کی مجرمانہ غفلت سامنے آ گئی، جس کے بعد 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا، جہاں مشتعل افراد نے کئی منٹ تک آزادانہ کارروائی کرتے ہوئے سات ڈمپر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او یوسف پلازہ انسپکٹر افتخار خانزادہ، ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر شاہد آدم بلوچ اور ایس ایچ او سولجر بازار انسپکٹر وقار عظیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افتخار خانزادہ اور شاہد آدم بلوچ کو گارڈن ہیڈ کوارٹر بی کمپنی جبکہ انسپکٹر وقار عظیم کو ہیڈ کوارٹر ایسٹ بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ایس ایچ او سولجر بازار کو ایڈوکیٹ ناصر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر معلطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی وسطی پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 اور 16 سمیت اطراف کے علاقوں میں آپریشن کیا اور یوسف پلاذہ ، ایف بی صنعتی ایریا ، گبول ٹاون پولیس نے ہوٹلز اور پارک میں بیٹھے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے بچوں کے والدین و رشتہ دار تھانے پہنچ گے، پولیس نے تھانوں کے دروازے بند کردیے، ملنے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ مضامین

  • خوشاب ، پسند کی شادی پرمیاں بیوی کا گلہ اورکان کاٹ دیئے گئے
  • 7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ: کراچی پولیس نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا
  • 7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ، غفلت برتنے پر 3 ایس ایچ اوز معطل، علاقے میں آپریشن
  • لاہور، پی آئی سی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ لگ گئی، متعدد زخمی
  • مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی
  • جرمنی میں چاقو حملے کے دو مختلف واقعات، دو ہلاک دو زخمی
  • سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا
  • سکھر: نہر میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا خوفناک حملہ، خاتون شدید زخمی
  • سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی