یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد کا شاندار کارنامہ، پاکستان کا پرچم بلند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔
برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔
اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو میں داخل
اسد واحد نے ایف ٹی آر (F-TR) کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 208 عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کا سامنا کیا جن میں موجودہ عالمی چیمپئن، سابق یورپی چیمپئن اور مختلف ممالک کے نیشنل چیمپئنز شامل تھے۔
مقابلے میں شوٹرز کو 800، 900 اور 1000 گز کی فاصلوں پر نشانہ بازی کے 6 مراحل سے گزرنا پڑا۔ تیز بارش، آندھی اور بدلتے ہوئے ہواؤں کے جھکڑ نے ہر کھلاڑی کے لیے چیلنج کو دوگنا کر دیا۔
ایسے کٹھن حالات میں بھی اسد واحد نے غیرمعمولی حوصلے، تحمل اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 450 میں سے ک419 پوائنٹس حاصل کیے اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹاپ تھری میں شامل ہونے سے رہ گئے۔ وہ پانچویں نمبر پر رہے لیکن ٹاپ 5 میں شامل ہونے والے واحد غیر امریکی شوٹر بنے۔
مزید پڑھیں: شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد شاہ رخ خان علاج کے لیے امریکا منتقل
اسد واحد کی کامیابیوں میں شامل ہیں:
1000 گز کے مقابلے میں سلور میڈل
روٹ لینڈز ٹیم میچ (F-Open کیٹیگری) میں سلور میڈل جہاں انہوں نے ’تھری لائنز‘ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور اٹلی جیسی مضبوط قومی ٹیموں کو شکست دی۔
ٹاپ 5 اوورآل ایوارڈ، جو تمام فاصلوں پر ان کی مسلسل بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ کامیابی اسد واحد کے پہلے سے روشن کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل ہے۔
وہ 2024 کی اسی چیمپیئن شپ میں رنر اپ رہے تھے، برٹش نیشنل لیگ جیت چکے ہیں اور اب تک درجنوں قومی و بین الاقوامی ٹرافیاں اور سینکڑوں میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے کر زخمی کیا، ثمینہ پیرزادہ
ان کی یہ کامیابی صرف ذاتی نہیں بلکہ قومی فخر کا لمحہ بھی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر نشانہ بازی کا میدان مغربی دنیا کے کنٹرول میں سمجھا جاتا ہے، اسد واحد نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان آج بھی اعلیٰ درجے کے نشانہ باز پیدا کر رہا ہے۔
2026 میں دوبارہ بزلی میں ہونے والی عالمی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد اب صرف ایک شوٹر نہیں بلکہ پوری قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد واحد شوٹنگ یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسد واحد شوٹنگ چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔