data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی پریس کلب کے پہلے صدر، صحافت کے درخشاں ستارے اور سماجی خدمات کے لیے یاد رکھے جانے والے اظہر علی شاہین کی چوتھی برسی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ماتلی میں ان کے نام پر قائم اظہر علی شاہین مسجد میں روح پرور محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔تقریب میں حیدرآباد اور مقامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مرحوم کے صاحبزادے فراز اکبر شاہین، بھائی شاھد نوید اکبر اور خاندان کے دیگر افراد نے محفل کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے دانش عطاری نے مرحوم کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور آخر میں خصوصی دعا کرائی۔تقریب میں ماتلی پریس کلب کے عہدیداران و اراکین کے ساتھ ساتھ صحافی برادری، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے اظہر علی شاہین کو ان کی لازوال صحافتی و فلاحی جدوجہد پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اظہر علی

پڑھیں:

ایشیاکپ سپرفورمرحلہ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے169رنز کاہدف دیدیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ 1 کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔یہ میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا ٹاکرا ہے، گروپ لیول کے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ سپرفورمرحلہ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے169رنز کاہدف دیدیا
  • بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی شرکت
  • گورنر خیبرپختونخوا کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش
  • بابا گرونانک کی برسی، آج سے تقریبات کا آغاز
  • بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا
  • حج 2025: پرائیویٹ اسکیم عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری
  • مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد صادقین کا انعقاد
  • ایشیا کپ کا بڑا سرپرائز، شاہین کی بیٹنگ دیکھ کر بھارتی کھلاڑی بھی تعریف کرتے نظر آئے
  • اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے. جسٹس حسن اظہر رضوی