یاماہا کا پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
جاپان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے تحت اٹھایا ہے۔
صارفین کی سالوں پر محیط وفاداری کا تہہ دل سے شکریہ
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کی طویل المدتی حمایت اور اعتماد پر فخر ہے۔
کیا سروسز بند ہو رہی ہیں؟
پیداوار کے خاتمے کے باوجود کمپنی نے موجودہ صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی ڈیلرز کے ذریعے جاری رہے گی ، وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ بھی معمول کے مطابق دستیاب ہوں گی
مزید معلومات کہاں سے حاصل کریں؟
کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے یاماہا کی آفیشل ویب سائٹ یا ای میل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلووں کا نہ جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میچ ریفری کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس امپائر کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
Post Views: 6