پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا اور کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گرانڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا۔
ترجمان نے بتایاکہ سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دی ہیں جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ بندی، انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں انقلاب لائے گا، شہری پھیلا اور ترقی کے رجحانات کی نگرانی میں مددگار ثابت ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات سے بچا کے نظام کو مستحکم کرے گا اور سیلاب، زمین کے کھسکنے، زلزلوں اور دیگر خطرات کے لیے بروقت ڈیٹا فراہم کر کے فوری ردعمل ممکن بنائے گا،سیٹلائٹ قومی ترقیاتی منصوبوں جیسے سی پیک میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش بالائی علاقوں کا سفر خطرناک قرار وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت سے متعلق ایڈوائزری جاری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ولادیمیر پیوٹن کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانی نقصان اور زخمی ہونے والے افراد پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایران متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہر طرح کے تعاون اور انسانی و امدادی معاونت کے لیے تیار ہے، ایرانی صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔
ادھر سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں حکومت اورپاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سعودی عرب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔