پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے: ترجمان سپارکو
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔
پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ گزشتہ مہینے 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کرلیا اور اب سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کرکے زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔
چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپارکو ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہوسکے گی، یہ سیٹلائٹ اعلیٰ معیار کی تصویریں کھینچنے صلاحیت کا حامل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ سے انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ مزید یہ کہ اس سیٹلائٹ سے قدرتی آفات سے بچاؤ کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے گا، اب سیٹلائٹ سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں اور دیگر خطرات کے لیے بروقت ڈیٹا مل سکے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ
پڑھیں:
پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملوں میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانے بنانے کی کوشش کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ٹی سی حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی سروسز فراہم کر رہا ہے، جن اداروں کی ہوسٹنگ این ٹی سی کے پاس ہے ان پر سائبر حملے کامیاب نہیں ہوئے۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دسمبر میں اسلام آباد میں فری وائی فائی کا آغاز کیا جائے گا۔