بدین : پسند کی شادی کرنے والا جوڑا جان کے تحفظ کیلیے دربدر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت )پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کا رشتیداروں پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور کوشش کرنے کا الزام ، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔بدین کے کڈھن شہر کے قریب گاؤں کھبڑ ملاح کے رہائشی ارشاد ولد فوٹو ملاح اور کراچی کے سچل تھانے کی حدود کی رہائشی تہمینہ دختر غلام محمد ملاح نے حیدرآباد ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرلی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوڑے نے بتایا کہ 18 اگست 2025 کو حیدرآباد ہائی کورٹ میں نکاح کے بعد سے وہ رشتہ داروں اور پولیس کی زیادتیوں کا شکار ہیں اور ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ تہمینہ ملاح نے الزام لگایا کہ اس کے رشتہ دار مصطفیٰ ملاح، احمد ملاح، محبوب ملاح اور سی آئی اے پولیس اہلکار رمضان ملاح انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ اس کے شوہر ارشاد ملاح کے چاچا غفور اور سوٹ علی شیر پر جھوٹا اغوا کیس سچل تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔