کراچی:موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائزسندھ کا اہم اعلان، موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔ سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں کی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی،پہلے 14 اگست 2025 کی ڈیڈ لائن تھی، اب 31 اکتوبر 2025 نئی آخری تاریخ مقررکر دی گئی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے عوام کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا،نئی سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کا حصول لازم، پرانی پلیٹس تبدیل کرانا ضروری ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔