Express News:
2025-08-05@06:00:45 GMT

امریکا نے سیاحوں پر سخت ویزا بانڈ کی شرط عائد کر دی

اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT

واشنگٹن:

امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر امریکا آنے والے بعض ممالک کے شہریوں کے لیے نیا ویزا سیکیورٹی بانڈ پروگرام متعارف کرا دیا، جس کے تحت مخصوص درخواست دہندگان کو 15 ہزار ڈالر تک کی رقم بطور ضمانت جمع کرانا ہوگی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا، جو ابتدائی طور پر بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو کی جائے گی۔

قطری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ پروگرام اُن ممالک کے شہریوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ویزے کی مدت سے زائد قیام (اووراسٹے) کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ویزہ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیرقانونی قیام کی شرح میں کمی لانا ہے۔ بانڈ کی رقم عارضی ہوگی اور قانونی مدت کے اندر واپس جانے والے افراد کو رقم واپس کر دی جائے گی۔

محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی کے تحت پہلے سال میں ہی حکومت کو 2 کروڑ ڈالر تک آمدنی متوقع ہے، جبکہ ساتھ ہی غیرملکی حکومتوں کو بہتر جانچ اور شناختی عمل اپنانے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ نے افریقی ممالک پر مشتمل اسی نوعیت کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مخصوص ممالک کے لیے ویزا بانڈ کی شرط رکھی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2023 میں 5 لاکھ سے زائد افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، جو امریکی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی جلسہ دفعہ 144 نافذ راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • امریکہ ،بھارت تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ کی مودی کو مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد
  • بابوسر حادثہ: جی بی حکومت نے لاپتا سیاحوں کی تلاش کیلئے جاری آپریشن ختم کردیا
  • امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
  • مظفرآباد کے قریب نیلم روڈ پر واقع وائلڈ لائف پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • حج 2026 :غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواست دے سکیں گے
  • بھارتی طلباء امریکا میں تعلیم سے محروم