کویت جانے کے خواہشمندافراد کے لئے خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
  کویت میں کام کرنے کیلئے جانے کے خواہشمند افراد کے حوالے سے خوشخبری آگئی۔
 میڈیارپورٹس کے مطابق خلیجی ملک کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں پاکستان پر 19 سالہ ویزا پابندی ہٹانے کے بعد جلد ہنرمند کارکنوں کی برآمد پھر سے شروع کی جائے گی۔
 مئی میں کویت نے باضابطہ طور پر پاکستانی شہریوں پر طویل عرصے سے ویزے کی پابندی کو ختم کردیا جس سے کام، خاندان، کاروبار اور سیاحتی ویزوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کویت نے پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے روک دیا تھا کیونکہ ان ممالک میں سکیورٹی کی خراب صورت حال تھی۔
  ہر سال ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں ملازمتوں کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں۔ بیرون ملک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہریوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر جنوبی ایشیائی ملک کے لئے اپنے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے کے حوالے سے بہت اہم ہیں خاص طور پر جب یہ ایک طویل معاشی بحران سے دوچار ہے۔
  اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن، وزارت او پی اینڈ ایچ آر ڈی کا ایک منسلک محکمہ، ایک طویل عرصے کے بعد ریاست کویت کو ہنر مند کارکنوں کو برآمد کرے گا۔
  سرکاری میڈیا نے کہا کہ کویت میں گودام سپروائزر کے عہدے کے لئے آسامیاں ہیں، جنکی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال ہو سکتی ہے اور اس کے پاس ڈپلومہ یا بیچلر کی ڈگری ہے اور اسے انگریزی میں روانی ہونی چاہیے۔
   درخواست دہندگان کے پاس کسٹمر سروس کی مضبوط مہارت ہونی چاہیے اور انہیں ریٹیل گوداموں یا لاجسٹک کمپنیوں میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔
  سرکاری میڈیا نے بتایا کہ گودام کوآرڈینیٹر، گودام مین، بڑھئی، اور غیر ہنر مند کارکنوں، اسسٹنٹ فرنیچر اور ڈرائیور کے عہدوں کے لئے نوکریاں بھی دستیاب تھیں۔ درخواست دہندگان کے ذریعے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: کراچی میں تاجروں کے بعد جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے جس میں پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ کے شکیل بادشاہ گروپ سے نکلا۔ ایس ایس پی سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں کی گئی۔ ملزمان پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکی کرتے تھے اور ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کرچکا ہے۔ ملزمان کو ریکی کرنے پر نوے ہزار سے دو لاکھ روپے تک کی رقم دی جاتی تھی، جو آن لائن جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔
ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرائم میں بھی ملوث پائے گئے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
دوسری جانب رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرکے وصی اللہ لاکھو گروپ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ وہ قتل اور اقدامِ قتل کی گیارہ سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔