چین: تمام تر حکومتی سہولیات کے باوجود چینی مزید بچے پیدا کرنے کو تیار نہیں، کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار تشویشناکجنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ کام کرنے والی آبادی کو برقرار رکھا جا سکے۔
پالیسیوں کا بوجھ، عوام کی بے بسیچین کی سابق ایک بچے کی پالیسی (1979–2015) کا خمیازہ آج کی نسل کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہ پالیسی اگرچہ اس وقت ضروری سمجھی گئی، مگر اس کے اثرات اب سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے چین کی آبادی میں 6 دہائیوں بعد پہلی بار کمی
2016 میں 2 بچوں کی اجازت دی گئی، اور 2021 میں 3 بچوں کی پالیسی کا اعلان ہوا، مگر نتائج مایوس کن رہے۔
کیوں نہیں بڑھ رہے بچے؟چینی عوام بچوں کی پیدائش سے گریزاں نظر آ رہے ہیں، جس کی چند بڑی وجوہات یہ ہیں:
تعلیم اور صحت کے اخراجات میں اضافہ۔
رہن سہن کے شعبے میں مہنگائی، خاص طور پر شہری علاقوں میں۔
کیریئر پر دباؤ اور کام کے طویل اوقات۔
رہائش کا بحران اور جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ۔
بچوں کی دیکھ بھال کے ناکافی انتظامات۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق، 60 فیصد نوجوان خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کا خرچ برداشت سے باہر ہے جب کہ 45 فیصد مردوں نے کیریئر کی غیر یقینی صورتحالکو بنیادی وجہ قرار دیا۔
حکومتی اقداماتچینی حکومت نے آبادی بڑھانے کے لیے کئی مراعاتی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، جیسے:
ٹیکس میں چھوٹ،
سرکاری ملازمین کے لیے زچگی/پدری چھٹی میں اضافہ،
نرسریوں اور ڈے کیئر مراکز کی تعمیر،
بچوں کی تعلیم پر سبسڈی،
شادی اور پیدائش کے لیے مالی مراعات۔
تاہم، ماہرین کہتے ہیں کہ جب تک معاشی دباؤ اور سماجی ساخت میں بڑی تبدیلیاں نہیں آتیں، اس قسم کی اسکیمیں زیادہ دیر تک مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں چین: بچہ پیدا کریں اور حکومت سے 1،500 ڈالر لے لیں، بیک ڈیٹ کی بھی سہولت
اقتصادی خدشاتچین کی آبادی کا بڑھاپے کی طرف تیزی سے بڑھنا، اس کے مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق، اگر چین میں ورک فورس کی کمی کا یہی رجحان رہا، تو 2035 تک سالانہ اقتصادی ترقی کی شرح 3 فیصد سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔
معروف چینی ماہر اقتصادیات یانگ فنگ کہتے ہیں:
’چین کے پاس وقت کم ہے، اگر حکومت نے اب بھی مؤثر خاندانی معاونت فراہم نہ کی، تو آبادی کا یہ مسئلہ ایک مستقل بحران بن جائے گا۔‘
کیا چین بوڑھا ہونے سے پہلے امیر ہو پائے گا؟یہ وہ سوال ہے جو آج ہر پالیسی ساز اور ماہر معاشیات کے ذہن میں ہے۔ اگر آبادی کی شرح پیدائش کو نہ روکا گیا، تو ممکن ہے چین اپنی صنعتی ترقی اور عالمی برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین کی آبادی میں کمی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین کی ا بادی میں کمی بچوں کی چین کی کے لیے
پڑھیں:
پڑھی لکھی شہری لڑکیاں جلد شادی سے کیوں گریزاں ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) گیلپ پاکستان نے پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کی شادی کی اوسط عمر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 1990 میں اٹھارہ سال کی عمر تک شادی کرنے والی لڑکیوں کا تناسب 41 فیصد تھا، جو اب گھٹ کرمحض 29 فیصد رہ گیا ہے۔ آسیان جرنل آف سائیکیرٹری کی ایک تحقیق کے مطابق بچیوں کی شادی میں تاخیر کی ایک وجہ ان کے والدین میں سے کسی ایک کا وفات پا جانا بھی ہے۔
تحقیق کے مطابق پاکستانی معاشرے میں اگر لڑکی یا لڑکا یتیم ہو تو اکثر لوگ انہیں رشتوں کے لیے کم موزوں سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، والد یا والدہ کی غیر موجودگی میں رشتہ طے کرنے اور شادی کے انتظامات کرنے میں عملی مشکلات پیش آتی ہیں۔
(جاری ہے)
ان حالات میں اکثر خاندان مالی دباؤ کا شکار بھی ہو جاتا ہے، جس کے باعث شادی مؤخر ہو جاتی ہے۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد افراد نے بچیوں کی شادی میں تاخیر کی جو وجوہات بیان کیں ان میں لڑکیوں کی خودمختار ہونے کی تمنا، تعلیم مکمل کرنے کی لگن، مالی خودانحصاری کی خواہش، پسند کے رشتوں کی کمی، سسرال کی غیر ضروری توقعات، والدین کی وفات اور گھریلو ذمہ داریاں وغیرہ شامل ہیں۔
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ڈاکٹر محمد امتیاز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ شادی میں تاخیر کا رجحان شہری آبادیوں کی پڑھی لکھی لڑکیوں میں زیادہ ہے۔ دیہات میں اب بھی صورت حال قدرے مختلف ہے۔ ان کے خیال میں لڑکیاں اکثر بہتر رشتے کے انتظار یا معاشی خودمختاری حاصل کرنے کی کوشش میں شادی مؤخر کرتی ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں صحافت کی طالبہ مناہل نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ آج کی بہت سی لڑکیاں اس سوچ کے تحت پروان چڑھ رہی ہیں کہ انہیں خودمختار بننا ہے، فیصلے خود کرنا ہیں اور کسی پر انحصار نہیں کرنا، مگر عملی زندگی میں جب وہ برابری کی کمی، مردانہ بالادستی اور یک طرفہ سمجھوتے کے ماحول سے روبرو ہوتی ہیں تو وہ شادی سے ہچکچانے لگتی ہیں۔
وہ رشتے کے خلاف نہیں ہوتیں، لیکن اپنی عزتِ نفس، خوابوں اور آزادی کے لیے شادی مؤخر کر دیتی ہیں۔اسما نامی طالبہ نے کہا کہ آج کی جنریشن روایتی اقدار کو اندھا دھند قبول نہیں کرتی۔ وہ نکاح نامے پر بنا سوچے سمجھے دستخط نہیں کرتی اور حق مہر جیسے معاملات میں بھی ہوش مندی سے فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ وہ شریکِ حیات کے انتخاب میں تعلیم، معاشی استحکام، سماجی ہم آہنگی اور ذہنی مطابقت کو یکساں اہمیت دیتی ہیں۔
ان کے بقول اب وہ مائیں بھی اپنی بیٹیوں کو خودمختار دیکھنا چاہتی ہیں جنہوں نے خود ساری زندگی سمجھوتے میں گزاری ہے۔ملائکہ نامی طالبہ کا کہنا تھا کہ برادری کے دباؤ اور تعلیمی عدم مطابقت کی وجہ سے بھیکئی شادیاں مؤخر ہوتی ہیں۔ ان کے بقول، '' اگر ایک ایم اے پاس لڑکی کو میٹرک پاس لڑکے سے بیاہنے پر مجبور کیا جائے گا تو یہ فیصلہ قابلِ عمل نہیں ہوگا۔
‘‘ڈاکٹر انوشے کے مطابق میڈیکل کی طالبات کئی سالوں کی محنت سے جب تعلیم مکمل کرتی ہیں تو ان کے کیریئر کے بارے میں فیصلہ سسرال کے سپرد کردینا غیرمنصفانہ ہے۔
ندا نامی طالبہ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ لڑکیاں شادی سے فرار چاہتی ہیں، بلکہ وہ خوف زدہ ہیں۔ حالیہ دنوں میں مختلف شہروں میں خواتین کے قتل کے واقعات نے انہیں عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔
ایسی فضا میں وہ اپنی مرضی سے شادی کی بات چھیڑنے سے بھی گھبراتی ہیں۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے، نوجوانوں کے امور کے ایک ماہر شاہنواز خان کے مطابق ملک میںطلاقوں کی بڑھتی شرح نے والدین کو بھی احتیاط پر مجبور کر دیا ہے۔ وہ اچھے رشتوں کی تلاش میں وقت لیتے ہیں اور یوں شادیاں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔ان کے بقول بچیوں کے تعلیمی میدان اور روزگار مارکیٹ میں آگے آ جانے سے ان سب کے لیے رشتوں کے آپشن کم ہو تے جا رہے ہیں۔
یاد رہے صرف پنجاب یونیورسٹی میں اس وقت زیر تعلیم بچوں کا چھپن فی صد طالبات اور چوالیس فی صد طلبہ پر مشتمل ہے۔ایک طالبہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہت سی بچیاں اس معاشرے میں مردانہ بالادستی سے خوفزدہ ہیں۔ وہ نہیں چاہتیں کہ تعلیم اور کیریئر کے بعد انہیں صرف اس لیے چائے کی ٹرالی لے کر مہمانوں کے سامنے پیش کیا جائے کہ وہ لڑکیاں ہیں۔
سماجی کارکن سمعیہ یوسف نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ آج کی لڑکیاں نہ تو ریموٹ کنٹرول کے طور پر زندگی گزارنے کو تیار ہیں اور نہ ہی سسرال کے پورے خاندان کی کفالت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق بیٹوں کے فخر میں مبتلا والدین کو صرف بیٹیوں کی نہیں بلکہ بیٹوں کی تربیت پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ برابری، عزت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکیں۔