جنید خواجہ

تحریک حریت کشمیر کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں۔ تاریخ اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، تب تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وی نیوز  سے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ، جس میں اربوں لوگ آباد ہیں، ہمیشہ ایک ایسی تناؤ کی صورتحال میں رہے گا جو کسی بھی وقت ایک بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ درحقیقت جنوبی ایشیا کی امن و امان کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب نوٹس لینا چاہیے کہ اس کی اپنی ہی منظور شدہ قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔ یہ سب سے بہترین وقت ہے کہ اقوام متحدہ اس پر عملی قدم اٹھائے اور کشمیر کے مسئلے کو ایک منصفانہ حل کی طرف لے کر آئے۔ یہ عالمی ادارے کی اپنی ساکھ اور وقار کا سوال ہے۔

مشعال ملک کا ماننا ہے کہ حالیہ ’معرکہ حق‘ میں جو فتح ہمیں ملی ہے، یہ کشمیری عوام کے لیے ایک بہت بڑی امید ہے۔ یہ فتح صرف ایک عارضی کامیابی نہیں بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حق اور سچ کی جیت یقینی ہے۔ اس فتح نے کشمیریوں کے اندر ایک نئی روح پھونکی ہے اور ان کو یہ احساس دلایا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جا رہی ہیں۔ یہ امید ان کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک ایسے سپاہی ہیں جو ذاتی طور پر کشمیریوں کے ساتھ بہت مخلص ہیں۔ وہ ان کے دکھ اور تکلیف کو گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ان کو بہت تکلیف ہے۔

ان کا یہ بیان کہ ’کشمیر پر 10 جنگیں بھی لڑیں گے‘ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ یہ ایک بہت مضبوط اور غیر متزلزل بیان ہے جو نہ صرف پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے بلکہ کشمیری عوام کو یہ یقین دلاتا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہر حال میں کھڑا ہے۔

’یہ بیان اس حقیقت کو بھی واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے لیے کشمیر صرف ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ اس کی نظریاتی اور قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشعال ملک یوم استحصال کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشعال ملک یوم استحصال کشمیر مشعال ملک

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں 3 اگست کو شائع ہونے والے مضمون میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں۔ 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا ، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے۔ امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مضمون کے مطابق عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں۔ فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر صدر مملکت سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فلیڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی اکانومسٹ 
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا سے تعلقات مستحکم کیے، برطانوی جریدہ
  • سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، دی اکانومسٹ
  • فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی: دی اکانومسٹ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل