روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر توانائی و منصوبہ بندی اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔
ملاقات میں لاہور کی طرز پر سندھ میں ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔
منصوبے پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے درمیان اشتراک پر اتفاق ہوا۔ روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار پایا۔
ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ معاملات کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشنز اور حساس کراسنگ کی بہتری کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔ ریلوے اسٹیشنز گود لینے اور گرین بیلٹ کے قیام کی تجویز بھی شامل کی گئیں۔
کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے منصوبہ زیر غور آیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سب اربن ریلوے منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا، انٹراسٹی بسوں کا بوجھ کم ہوگا اورعوام کی تکالیف میں کمی آئے گی، کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت نے اپنا کام مکمل کیا، ریلوے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کا عمل نامعلوم وجوہات پر روکا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کامیابی سے منصوبے چلا رہی ہے، روہڑی تا کراچی نیا ٹریک منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جو تمام مسائل کا حل تجویز کرے گی، ریلوے اسٹیشنز، کراسنگز اور صفائی ستھرائی پر سندھ حکومت کا خاص فوکس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔