سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپورمیرس (نمائندہ جسارت) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ممتاز حسین سہتو نے چونڈکو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے سید جاوید شاہ جیلانی کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں، ایس ایچ او سوراہ چونڈکو وڈیروں کی خدمت و خوشامد میں غریب عوام ظلم کرنا بند کرے، جاوید شاہ اور اس کے رشتہ داروں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ضمانت کے بعد بھی ان کو حوالات میں بند کیا اور تین افراد کو مبینہ ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر آزاد کیا لیکن سید جاوید شاہ کو ضمانت کے باوجود پانچ گھنٹے لاک اپ میں رکھا ان کے خلاف دوسرا جھوٹا مقدمہ درج کیا، منظور شدہ ضمانت ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے۔ ہم اس غیر اخلاقی، غیر قانونی حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ تھانے دار کا ایسا عمل توہیں قانون اور توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے ایسے عمل سے خود پولیس کا وقار مجروح ہوا ہے ہم آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او سوراہ کو فوری بری طرف کیا جائے، مبینہ رشوت کے طور پر لی گئی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کیے جائیں، تھانے دار کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ درج کیا جائے، جاوید شاہ اور ان کے رشتے داروں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، شریف شہریوں کو حراساں کرنے پر ہتک عزت کی ایف آئی آر درج کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوید شاہ کے خلاف درج کی
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں اجتما ع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-36