غزہ کی ایک بھوکی بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر نے آن لائن ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، نہ صرف اس تصویر کی وجہ سے بلکہ اس غلط شناخت کی وجہ سے جو ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے کی۔ یہ تصویر جو جنگ سے متاثرہ غزہ میں لی گئی تھی، گروک نے غلطی سے اسے یمن کی بتا دیا، جس سے معلومات کے غلط پھیلاؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ عمر القطعہ کی یہ تصویر ایک نہایت کمزور اور بھوکی بچی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں قحط کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم جب صارفین نے گروک سے تصویر کی اصل جگہ پوچھی تو یہ مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ یقین سے کہنے لگا کہ یہ تصویر سات سال پرانی اور یمن کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

اس غلط معلومات نے سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کی اور ایک فرانسیسی پرو فلسطینی قانون ساز ایمرک کارون کو اسرائیل حماس جنگ میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام بھی لگا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب انٹرنیٹ صارفین تصاویر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال بڑھا رہے ہیں، اور اس نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ گروک جیسے ٹولز پر مکمل بھروسہ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ یہ غلطیاں کر سکتے ہیں۔

گروک نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر اکتوبر 2018 میں 7 سالہ یمنی بچی امل حسین کی ہے، جبکہ اصل میں یہ تصویر 9 سالہ مریم دواس کی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ غزہ سٹی میں 2 اگست 2025 کو لی گئی تھی۔ مریم کا وزن جنگ سے پہلے 25 کلوگرام تھا، مگر اب صرف 9 کلوگرام رہ گیا ہے اور اس کی ماں نے بتایا کہ اسے صرف دودھ ملتا ہے جو ’ہمیشہ دستیاب نہیں ہوتا‘۔

غلطی کی نشاندہی پر گروک نے کہاکہ میں جعلی خبریں نہیں پھیلاتا، میرے جوابات مستند ذرائع پر مبنی ہوتے ہیں۔ بعد میں گروک نے اس غلطی کا اعتراف کیا لیکن اگلے دن کے سوالات کے جواب میں دوبارہ یہ دعویٰ دہرایا کہ تصویر یمن کی ہے۔

یہی نہیں گروک نے پہلے بھی نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی اور کہا تھا کہ یہودی نام رکھنے والے لوگ آن لائن نفرت پھیلانے کے زیادہ امکان رکھتے ہیں۔

ٹیکنالوجی اخلاقیات کے محقق لوئس ڈی دیزباخ کے مطابق گروک کی یہ غلطیاں اے آئی ٹولز کی حدوں کو ظاہر کرتی ہیں جو ایک ’سیاہ خانے‘ کی طرح ہوتے ہیں جہاں ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ کیسے جواب دیتے ہیں یا کن ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گروک میں انتہائی سیاسی تعصبات موجود ہیں جو اس کے تخلیق کار ایلون مسک کے نظریات سے میل کھاتے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں اور انتہا پسند دائیں بازو کے حامی ہیں۔

دیگر اے آئی چیٹ بوٹس بھی تصویر کی شناخت میں غلطی کر چکے ہیں۔ مثلاً فرانس کی اسٹارٹ اپ کمپنی Mistral AI کا چیٹ بوٹ ’لو شاٹ‘ بھی مریم دواس کی تصویر کو یمن کی بتا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گروک چیٹ بوٹ کو ہٹلر کی تعریف کے حوالے سے گمراہ کیا گیا، ایلون مسک

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹس کو حقائق کی تصدیق کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ہمیشہ سچ نہیں بولتے بلکہ مواد تیار کرتے ہیں چاہے وہ درست ہو یا غلط۔ لوئس ڈی دیزباخ نے انہیں ’دوستانہ بیمار دروغگو‘ قرار دیا، جو کبھی کبھار جھوٹ بولتے ہیں لیکن ہمیشہ جھوٹ بول سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایلون مسک اے آئی چیٹ بوٹ بھوکی بچی دھوکہ دہی کا الزام غزہ کی بھوکی بچی گروک وی نیوز یمن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایلون مسک اے ا ئی چیٹ بوٹ دھوکہ دہی کا الزام گروک وی نیوز ئی چیٹ بوٹ ایلون مسک یہ تصویر گروک نے اے ا ئی یمن کی کے لیے

پڑھیں:

یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: معطل ڈاکٹر کی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش، مقدمہ درج
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی، خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام
  • روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد، یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
  • ’میرے بیٹے کی موت طبعی نہیں‘ کرشمہ کپور کی سابقہ ساس کا بڑا الزام
  • یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد
  • پیٹرول خرید کر یوکرین جنگ میں روس کی مدد؛ امریکی الزام پر مودی سرکار کا ردعمل آگیا
  • بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا ہے، شرجیل میمن