پنجاب میں سیلاب؛ تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروسز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں ’’کشتیوں پر اسپتال‘‘ بنا دیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔
سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بحال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
حاملہ خواتین کے چیک اَپ کے لئے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے جبکہ خواتین کے لیے ملٹی وِٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں موجود ہے۔ حاملہ خواتین کو بروقت مریم نواز ہیلتھ یا اسپتالوں میں پہنچنے کے لیے ہمہ وقت رورل ایمبولینس سروس بھی میسر ہے۔
بچوں کے علاج کے لیے روزانہ ہر کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز وزٹ کر رہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپوں میں نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، اسکن انفیکشن، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپ میں او آر ایس، اینٹی بائیوٹک اور دیگر ضروری ادویات کی کافی مقدار موجود ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی اسکریننگ اور ازالے کے لئے ضروری علاج کی سہولت بھی موجود ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپ متاثرہ علاقوں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلی موجود ہے کیے گئے کے علاج کے لیے
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔