موٹرسائیکل سواروں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ میں نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کرکے موٹرسائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔
وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمارچاولہ نے موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پرسوں ایک میٹنگ میں تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوسکتا ہے، نئی نمبر پلیٹس کی سپلائی آہستہ ہے تو حکومت کے پاس تاریخ میں توسیع کا آپشن ہے۔
پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے بلڈ سنٹر سیل کرنے کے خلاف درخواست نمٹادی
وزیرایکسائز نے بتایا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کے لیے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا تھا جو سڑکوں پر اسٹالز اور دکانوں سے جعلی نمبر پلیٹ خرید کر گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر لگوا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک انٹریوو میں مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ خصوصی فیچر کی حامل اجرک والی نمبر پلیٹ 2022 میں لانچ ہوئی، پچھلے 3 سال کے دوران ہزاروں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو یہ نمبر پلیٹ دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ ہے جو سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک ہے، پچھلے ایک سال سے میں اسمبلی کے فلور پر اور میڈیا کے ذریعے بتا چکا ہوں کہ مستقبل میں تمام شہریوں کو یہ والی نمبر پلیٹ لگانی ہوگی۔
19 ایڈیشنل سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی دے دی گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تاریخ میں توسیع نئی نمبر پلیٹس
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات سامنے آ گئی۔
کریم آباد پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ ملازمین صدر صرافہ بازار کے معروف دانیال جیولر کے لیے کام کرتے ہیں۔ شمس اور تنویر نامی ملازمین دکان سے رقم لے کر مالک کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں واردات پیش آ گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لوٹی گئی رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھے ایک تھیلے میں موجود تھی جسے ڈاکو آسانی سے لے اُڑے۔ واردات کی ایف آئی آر دانیال جیولر کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واردات مشکوک لگ رہی ہے اور واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ واردات میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو لیاقت آباد میں بھی اسی نوعیت کی ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جیولر کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔