گورنر سندھ کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی میں خود بائیک چلا کر شرکت کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں شریک ہوئی اور پاکستان سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ شہریوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ فضا قومی ترانوں اور پرچموں سے گونجتی رہی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ گورنر ہاؤس
پڑھیں:
ہمارا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی، بیرسٹر گوہر
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہیں، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے، پاکستان کی بات آئی تو ہم سارے بھارت کے خلاف اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہو گئے، چھ صفر سے ہم جیتے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اچھی بات ہے، ہم نے ہمیشہ سعودی عرب کی حمایت ہے، ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، پی ٹی آئی کا شروع دن سے مؤقف ہے جو چیز امت کو مضبوط کرے گی ہم حمایت کریں گے، پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک قلعہ کا کردار ادا کررہا ہے، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی، ہم نے مکمل حمایت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ فیئر ٹرائل کا مقصد ہے آپ ملزم کو صفائی دینے کا ہر طرح کا موقع دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی جس طرح مدد کرنی چاہیے بدقسمتی سے ویسے نہیں ہو رہی، متاثرین کو ادویات مویشیوں کیلئے چارے، گھروں اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہے، حکومت سیلاب متاثرین میں فی فیملی 10 ہزار روپے دےرہی ہے جوبہت کم ہیں، ہم نے پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔