data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں موسلا دھار بارش، آندھی، طوفان اور متعدد علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ شامل ہیں، وہاں بارش کے ساتھ آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسی طرح جنوبی پنجاب کے ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جیسے دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، خاص طور پر گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر، استور، گانچھے اور شگر میں ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں جیسے کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، شکارپور، گھوٹکی اور دادو میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، قلات، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، لورالائی اور نصیرآباد میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان میں بھی

پڑھیں:

شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل

کراچی:معروف ٹی وی اینکر و صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کے واقعے کی پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نامعلوم شخص اُنہیں ان کی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ مال میں ہراساں کر رہا تھا۔

نامعلوم شخص نے شاہزیب خانزادہ کا پیچھا کرتے ہوئے اُن پر سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام لگایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہزیب خانزادہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شاپنگ مال میں موجود تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اُن سے بدتمیزی کی۔ شاہزیب خانزادہ نے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے جانا بہتر سمجھا۔

ہراساں کرنے والے شخص نے اپنے الزامات کی کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں شہزیب خانزادہ اپنے پروگرام میں ’’عدت کیس‘‘ پر گفتگو کر رہے تھے، یہ وہی مقدمہ ہے جو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان سے شادی کے وقت عدت پوری نہ ہونے کے الزام میں دائر کیا تھا۔

شہباز گل نے اس گفتگو کو ’’گندگی‘‘ قرار دیتے ہوئے ہراسانی کے واقعے کو بالواسطہ طور پر درست ٹھہرایا۔

یہ گندگی کی تھی شاہُزیب نے۔ افسوس کہ اس پر اگر میڈیا سے ہی مزمت آتی تو شائید نوبت اس طرف نہ آتی۔ pic.twitter.com/uYtjzTIG1L

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 16, 2025


خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 3 فروری 2024 کو عدت کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم جولائی میں انہیں بری کردیا گیا۔ بعدازاں انہیں سرکاری تحائف کی فروخت سے متعلق دوسرے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد شوبز شخصیات سمیت متعدد افراد نے شاہزیب خانزادہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اداکار منیب بٹ نے اس واقعے کو ’’شرمناک عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہزیب خانزادہ ملک کے ’’ذہین، معتبر اور باصلاحیت صحافیوں‘‘ میں شمار ہوتے ہیں۔ کسی کو اس طرح فیملی کے ساتھ عوامی مقامات پر ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔

گلوکار جواد احمد نے بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اُن کے مطابق ایسی حرکات کرنے والوں کو سزا دینا ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی شخص سیاسی اختلاف کی بنیاد پر دوسروں کے خلاف مخاصمانہ رویہ اختیار نہ کرے۔

This person should be booked by police for harassing Shahzeb Khanzada @shazbkhanzdaGEO and his family. And fined and jailed for at least some time so that no one acts hostile with them others having different political beliefs and leanings in future. https://t.co/mGESZBqPRZ

— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) November 16, 2025

سوشل میڈیا صارفین نے بھی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رویے کو (mob mentality) کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت کا انتباہ
  • شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہائیکورٹ کے 4 ججز کے مستعفی ہونے کا امکان
  • اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
  • ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر