این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 8 جولائی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شدید بارشوں کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض علاقوں میں بارش موسلا دھار ہونے کی توقع ہے۔

آج بروز جمعرات بالائی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں چند مقاما ت پر تیز، موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔

جمعه کے روز بالائی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اور جنوبی بلوچستان میں چند مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال و مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں چراٹ 98 ملی میٹر، بنوں 16 میں ملی میٹر، پشاور سٹی میں 01 ملی میٹر، پنجاب کے علاقہ جہلم میں 31 ملی میٹر، منگلا میں 29 ملی میٹر، اٹک، ملتان سٹی میں 14ملی میٹر، اسلام آباد میں (ایئرپورٹ 06، گولڑہ، زیروپوائنٹ 01ملی میٹر)، گجرات میں 04ملی میٹر، راولپنڈی میں (چکلالہ، پیروداھی 03ملی میٹر)، چکوال میں 02 ملی میٹر، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین میں 01ملی میٹر، کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں (ایئرپورٹ 20، سٹی 18ملی میٹر)، راولاکوٹ میں 05ملی میٹر، کوٹلی میں 02ملی میٹر، بلوچستان کے علاقے خضدار میں 15 ملی میٹر، ژوب میں 06 ملی میٹر،گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 06 ملی میٹر اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 48، دالبندین 47، دادو،سبی اور چلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش سیلاب مون سون پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیلاب مون سون پاکستان گرج چمک کے ساتھ بارش جنوبی بلوچستان کا امکان ہے علاقوں میں بارشوں کا ملی میٹر

پڑھیں:

کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا

عالمی سطح پر کینیڈا کی جانب سے خالصتان کی حمایت کیے جانے سے قابض مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ  پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔

سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ہے۔  

سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔

گُرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت ملنے سے 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادی اظہار، سیاسی شرکت، اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے۔ ریفرنڈم پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئےگولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پرامن جدوجہدہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سکھ برادری پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ سکھ فار جسٹس نے خالصتان تحریک کوبھارت سے لاحق خطرات کی تفصیلی معلومات بھی کینیڈا حکومت کے سپرد کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا
  • فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان اسمبلی کا شدید احتجاج، متفقہ قرارداد منظور
  • ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کی فہرست جاری، بلوچستان کے کتنے اضلاع شامل ہیں؟
  • کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم