لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کا شیڈول تبدیل، ریلوے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں، تاہم کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس اب شام 6 بجے کے بجائے 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔
(جاری ہے)
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے 042-99070011 یا 117-042 پر رابطہ کریں۔ادھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جو 4 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ دو ہفتوں کے دوران دوسرا اضافہ ہے۔ اس سے قبل 18 جون کو 3 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ادارے کو شدید مالی بوجھ کا سامنا ہے جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرایوں میں
پڑھیں:
سکھر چیمبرآف کامرس کا سکھر ایکسپریس کے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکا مطالبہ کر دیا، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں کنوینر ریلوے کمیٹی جناب خورشید اعظم شمسی، ڈپٹی کنوینر عبدالغفار میمن، اراکین کاشف حسین قاضی، محمد زاہد جاوید، ناظم الدین شیخ اور عبدالصمد فاضلانی شامل تھے، جبکہ پاکستان ریلویز کی نمائندگی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ سکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلویز لینڈ ریونیو نے کی۔اجلاس کے دوران وفد نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔ ٹرین کی کارکردگی اور وقت کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے غیر ضروری اور غیر منافع بخش اسٹاپوں کو ختم کرنے، تمام بوگیوں کی مرمت اور ناقابل مرمت بوگیوں کی جگہ نئی بوگیاں فراہم کرنے، سکھر ایکسپریس کے لیے مستقل بوگیاں مختص کرنے اور ان بوگیوں کو دیگر ٹرینوں سے منسلک نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مزید برآں، وفد نے سکھر میں ٹرین بوگیوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔