گھریلو ناچاقی کے بعد 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی کہاں سے ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور:
گھر میں ناچاقی کی وجہ سے جانے والی 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی ڈولفن اسکواڈ کو مل گئی۔
پولیس کے مطابق پتوکی میں 5 دن سے گھر سے لاپتا جواں سالہ لڑکی مل گئی۔ ڈولفن ٹیم سبزہ زار کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتوں کھڑی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر لڑکی نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔ 20 سالہ جویریہ 25 جون پتوکی سے گھریلو ناچاقی پر گھر سے نکلی تھی اور لاہور آپہنچی۔
بعد ازاں ڈولفن ٹیم نے جویریہ کے ورثا سے پتوکی میں رابطہ کیا، جہاں اس کے بھائی زوہیب سے رابطہ ہونے پر اہل خانہ کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ سبزہ زار کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔