ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔
تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے اپنی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا ہے جو 2026 کے لیے 728 کھرب وون (تقریباً 505 ارب ڈالر) پر مشتمل ہے، یہ بجٹ پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ملک کو دفاع میں خودمختار بنانا ہے تاکہ جنوبی کوریا کو اپنی حفاظت کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار نہ کرنا پڑے، دفاع کے لیے حکومت نے 66 کھرب وون (46 ارب ڈالر) رکھے ہیں، جو پچھلے سال سے 8 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم اپنی فوج کو جدید بنائیں گے اور خود انحصار دفاع کو حقیقت بنائیں گے۔ بیرونی ملکوں پر انحصار قومی فخر کے خلاف ہے، حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بھی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، 10 کھرب وون (7 ارب ڈالر) اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں تاکہ جنوبی کوریا دنیا کے تین بڑے AI ممالک میں شامل ہو جائے۔
لی جائے میونگ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری آبدوزوں کے ایندھن کی فراہمی پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوزیں بنانے کی اجازت دینے کا منصوبہ منظور کیا ہے۔
صدر لی نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے سے معیشت میں بہتری آئی ہے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں دونوں ملکوں نے تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک نے 70 کھرب وون (48 ارب ڈالر) کے کرنسی تبادلے کے معاہدے میں پانچ سال کی توسیع کی ہے اور چھ نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں اقتصادی تعاون اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔