راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آسٹریلیا کا  دورہ کیا جہاں انہوں نے 14ویں سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات میں شرکت کی۔

دورے کے دوران، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس اینڈریو شیئرر، چیف آف آسٹریلین آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ اور محکمہ خارجہ و تجارت کی سفیر برائے انسداد دہشت گردی جیمما ہیگنز شامل ہیں۔

’کانٹا لگا‘گانے میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالہ انتقال کر گئیں

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی و سلامتی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم کو فروغ دینا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا تھا۔ ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی صورتحال، سلامتی کو درپیش چیلنجز اور موجودہ دو طرفہ عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اس موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی   جنرل ساحر شمشاد مرزانے آسٹریلین ڈیفنس کالج میں’’پاکستان کا سکیورٹی نقطۂ نظر‘‘کے موضوع پر لیکچر دیا، جس میں انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے آسٹریلوی بحری جہاز ایچ ایم اے ایس ایڈیلیڈ کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے آغاز پر چیف آف ڈیفنس فورسز کے دفتر آمد پر چیئرمین جے سی ایس سی   جنرل ساحر شمشاد مرزاکو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

پڑھیں:

حکومتِ آزاد کشمیر، عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد:

آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔

مذاکرات کے دوران جب بھی کسی معاہدے کی صورت بنتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے مطالبات پیش کر دیے جاتے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تاجروں اور کاروباری طبقے کے لیے بجلی میں مزید سبسڈی کا مطالبہ بھی پیش کیا، بجلی سبسڈی کا یہ مطالبہ گھریلو صارفین کے دائرہ کار سے ہٹ کر پایا گیا۔

اس کے علاوہ، ایکشن کمیٹی نے جج صاحبان کی پنشن ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بعد ازاں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اچانک مذاکرات کا سلسلہ منقطع کر دیا جس کے باعث یہ بات چیت کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم
  • آزاد کشمیر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب
  • حکومتِ آزاد کشمیر، عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد
  • جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
  • جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات
  • ملائشین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
  • اسلام آباد میں کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا افتتاح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب, جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلیے اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد