چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ آسٹریلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آسٹریلیا کے دورے کے دوران سالانہ دفاعی و سکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلیا کی اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایڈ مرل ڈیوڈ جان تھن، چیف آف ڈیفنس فورسز، اینڈریو شیئرر، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس، لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیوارٹ، چیف آف آسٹریلین آرمی اور سفیر برائے انسدادِ دہشت گردی، محکمہ خارجہ و تجارت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی و سیکورٹی مذاکرات کا مقصد باہمی تفہیم کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے وسیع تر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن کےلیے کوششوں کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔