Jasarat News:
2025-11-19@12:44:39 GMT

اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی کی شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی کی شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جس نئی جنگ بندی کی پیشکش کو منظوری دی گئی ہے، اس میں غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز شامل ہے، معاہدے میں حماس کے تحفظات کو بھی پیش ِ نظر رکھا گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ معاہدہ حالیہ دنوں میں حتمی شکل اختیار کر گیا، جو کہ کئی ماہ کی پس پردہ کوششوں کا نتیجہ ہے، ان کوششوں کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے کی۔

ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ اس نئی پیشکش میں قطری ثالثوں نے اہم کردار ادا کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ حماس کے پہلے معاہدے سے متعلق تحفظات کا ازالہ کیا جائے، اس معاہدے کے تحت جنگ بندی کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ میرے نمائندوں نے آج غزہ کے معاملے پر اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک تفصیلی اور بامقصد ملاقات کی، اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی کی شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے، قطر اور مصر کے حکام اس حوالے سے حتمی تجاویز پیش کریں گے۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، اگر حماس نے اس پیشکش کو قبول نہ کیا تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اس سے بہتر موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

  گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

، سی این این کے مطابق نیتن یاہو اس وقت دو ممکنہ راستوں پر غور کر رہے ہیں، یا تو جنگ بندی کی کوشش کی جائے یا پھر غزہ پر حملوں میں شدت لائی جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجی عہدیدار نے سی این این کو بتایا ہے کہ اسرائیل تاحال اپنے تمام جنگی اہداف حاصل نہیں کر سکا، لیکن چونکہ حماس کی قوت کمزور پڑ چکی ہے اور وہ زیرِ زمین چھپ چکی ہے، اس لیے باقی ماندہ گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانا مشکل ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگ بندی کی ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے

پڑھیں:

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

سعودی ولی عہد کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونیوالی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی خدشے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8 بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی، جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اب اچھے اقدامات کر رہے ہیں، امریکی صدر نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید دلا دی، انہوں نے کہا اندازہ نہیں تھا کہ یوکرین روس جنگ کا معاملہ اتنا طویل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس کے بعد دونوں فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دیرینہ دوست ہیں، اِن کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری حکومت میں امریکہ ترقی کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نااہل تھی، ہم مہنگائی کو کم ترین سطح پر لائے، ہم نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتیں کم کی ہیں، سعودی عرب نے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کرنے کا دعویٰ
  • امریکی صدر نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا
  • اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق
  • جنوبی لبنان میں صیہونی فورسز کا فضائی جارحیت، 13 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسرائیل نے جنگ بندی کی پرواہ کیے بغیر لبنان پر دھاوا بول دیا، 13 افراد جاں بحق
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان