امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کو منظور کرلیا جس کو بگ بیوٹی فل بل کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی منظوری کیلئے بل کو ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا.
بل کے حق میں 51اورمخالفت میں 50ووٹ پڑے۔ سینیٹ میں ووٹنگ پچاس ، پچاس کی برابری پر ختم ہوئی لیکن نائب صدر جے ڈی وینس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔
بل میں ٹیکس اصلاحات، ریونیو بڑھانے اور بعض کاروباری مراعات ختم کرنے کی شقین شامل ہیں۔ ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، بگ بیوٹی فل بل پر سینیٹ میں 24گھنٹوں سے زائد وقت تک شدید بحث ہوئی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ یوسف رضا گیلانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے گھر گئے اور مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے بیٹوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی قومی و پارلیمانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی میرے اچھے دوست تھے، عرفان الحق صدیقی کی صحافت اور کالم نگاری میں بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہیں،ایوان بالا میں قانون سازی اور قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی میں مرحوم کی خدمات قابل تحسین تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کی دعا کی اور پسماندگان سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔