سیلز ٹیکس ای۔انوائسنگ کے نفاذ میں تین ماہ کی توسیع دی جائے، کاٹی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ای انوائسنگ اور ایف بی آر پورٹل سے انضمام کی لازمی ڈیڈ لائن میں کم از کم تین ماہ کی توسیع دی جائے، تاکہ کاروباری برادری کو اس نئے نظام سے ہم آہنگ ہونے کا مناسب وقت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیجیٹائزیشن کا عمل قابل تحسین ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر کاروباری ادارے منتقلی کی موجودہ مقررہ تاریخ یکم جولائی 2025 (کارپوریٹ ٹیکس دہندگان) اور یکم اگست 2025 (نان کارپوریٹ) کی موجودہ ڈیڈ لائنز کے لیے تیاری مکمل نہیں کر پائے ہیں۔ اس صورتحال میں جلد بازی کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ ای انوائسنگ کے انضمامی عمل میں ابتدائی دنوں سے ہی تکنیکی رکاوٹیں اور تاخیر سامنے آئی ہیں، جس کے باعث کاروباری حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نظام کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی کوشش میں اگر مرحلہ وار حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو نان کمپلائنس میں اضافہ ہوگا، جو ایف بی آر کے شفافیت اور بہتری کے مقاصد کو متاثر کرے گا۔ جنید نقی نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل نظام مستقبل کی ضرورت ہے، لیکن اس میں مناسب تیاری اور آگاہی کے بغیر زور زبردستی سے نفاذ کاروبار کے لیے خلل کا باعث بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
روزگار سہولت پروگرام کے دسویں مرحلے کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے روزگار سہولت پروگرام کے دسویں مرحلے کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ عوامی دلچسپی کے غیر معمولی اضافے اور بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 نومبر سے بڑھا کر 25 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ترجمان مرکزی مسلم لیگ کراچی محمد افضل نے کہا کہ شہر بھر سے موصول ہونے والی ہزاروں درخواستیں اس بات کی عکاس ہیں کہ روزگار سہولت پروگرام بے روزگار نوجوانوں اور مستحق شہریوں کے لیے حقیقی امید اور سہارا ہے۔ شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مرحلے سے فائدہ اٹھا سکیں۔