دریائے سوات میں ایک اورنوجوان ڈوب گیا ؛ لاش نکا ل لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سوات: باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر لی۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔
نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔