کراچی: خواجہ سراؤں سے دوستی پر سفاک باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کا لرزہ خیز قتل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
شہر قائد میں ایک باپ نے خواجہ سراؤں سے دوستی پر نوجوان بیٹے کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا جب کہ کراچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک 21 سالہ نوجوان کو اس کے والد نے قتل کر دیا۔
علاقہ ایس ایچ او شیر کہا کہ پولیس نے اورنگی تاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں علی خان نامی نوجوان کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے کہا کہ اس کے بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستی تھی، والد کا کہنا تھا کہ اس نے بیٹے کو کئی بار خواجہ سراؤں سے دور رہنے کا کہا لیکن وہ باز نہ آیا۔
والد نے بتایا کہ پہلے اس نے بیٹے کو بجلی کے جھٹکے دیے، اور بعد ازاں بیلچے کے وار سے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم مذہبی رجحان رکھتا ہے اور اس نے قتل پر کسی قسم کی ندامت کا اظہار نہیں کیا، پولیس اس بات کی طبی تصدیق کا انتظار کر رہی ہے کہ کیا واقعی مقتول کو بجلی کے جھٹکے بھی دیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کر
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔