وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ آزادی صحافت پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے۔آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہی-آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہی-آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں،صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صحافی برادری کے لیے‘‘اپنے گھر’’کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں-جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا زادی صحافت
پڑھیں:
ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
فوٹو سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بتایا ہے کہ جدید فوگ کینن پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات کو زمین پر گرا کر ہوا کو صاف کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی اسموگ گنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت سے اسموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔