پسماندہ طبقات کیلئے آواز بلند کرنے میں میڈیا کا اہم کردارہے:آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پرپیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین جیسے جنگ زدہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران جانیں گنوا دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دستورِ پاکستان کا آرٹیکل 19 چند ضوابط کے تحت آزادی اظہار اور آزاد صحافت کی ضمانت دیتا ہے، میڈیا مکالمے کے فروغ ، سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے ،بدعنوانی بے نقاب کرنے ، پسماندہ طبقات کیلئے آواز بلند کرنے میں میڈیا کا اہم کردارہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کئے ،صحافیوں کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
ایسا ماحول جہاں صحافی خوف و ہراس کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں وقت کی ضرورت ہے، میڈیا اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستگی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھے ،جعلی خبروں، غلط معلومات ، سنسنی کے ماحول میں میڈیا کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے۔
فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق ، ذمہ داریوں ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پریس کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے ،میڈیا کو بے آواز لوگوں کی آواز بننا چاہیے، آزادی صحافت جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے۔
آئیے آزادی صحافت کے تحفظ اور فروغ کے عزم کی تجدید کریں، امید ہے کہ حکومت آزادی صحافت ، صحافیوں کے تحفظ، وقار اور آزادی کیلئے کام جاری رکھے گی، امید ہے کہ ہمارا میڈیا قومی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔