جیو نیوز کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے ساتھ جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ ’سچویشن روم‘ کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔
اداکار فواد خان اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے، پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کردیے گئے ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئےاس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔
اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل ’’جیو نیوز‘‘ جیو گروپ کے دو مزید چینلز ’’ہنسنا منع ہے‘‘ اور ’’جیو سوپر‘‘ کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔
ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فن کاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارت میں بند کردیے گئے
پڑھیں:
امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ "اتفاقیہ" ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے اور قہقہے لگا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے اندازے، افواہیں اور خواہش اپنی جگہ لیکن تاحال گلوکارہ کیٹی اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
دونوں کے ترجمانوں نے بھی اس خوشگوار ملاقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے افواہیں مزید زور پکڑتی جارہی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ مگر جذباتی باب بند کر چکے ہیں۔
کیٹی پیری نے رواں سال جون میں اورلینڈو بلوم سے اپنی منگنی ختم کی ہے جس سے ان کی بیٹی بھی ہے۔
اسی طرح جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت کو خیرباد کہا ہے۔ اُن کے تین بچے ہیں۔