بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی۔

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین فرنچائز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بُک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کردیے گئے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ “آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔

ادھر پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل میں شریک براڈکاسٹرز میں شامل تمام ہندوستانیوں کو وطن واپس روانہ کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمنشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند پاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔

ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’سوشل میڈیا کے شور میں کھویا ہوا انسان‘‘
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟