مریم نواز کا بے گھر افراد کیلئے 2 ہزار پلاٹس مفت دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بےگھر افراد کو ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت 2 ہزار پلاٹس بالکل مفت دینے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی کامیابی کے بعد ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔
انہوں نے اس منصوبے کی لانچنگ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں بےگھر افراد کو 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔ ایک سال کے اندر ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکیم کی کامیابی کا بتاتی ہوں تو نواز شریف کو سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، اسکیم کے لیے اقساط بہت آسان رکھی گئی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنا گھر اپنی چھت‘ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔
صوبائی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی زمین، اپنا گھر میرے خواب کی تعبیر ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ایک سال میں ایک لاکھ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنا کردیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت گھروں کی تکمل کے لیے لیے گئے قرضے کی قسطیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اسکیم میں 100 فیصد لوگوں نے قرض لے کر اپنا گھر تعمیر کیا اور اب قسط بھی ادا کررہے ہیں۔ 6 ماہ کی قلیل مدت میں تقریباً 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار مکمل بھی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جن کے پاس پلاٹ بھی نہیں، جن کے پاس کوئی پلاٹ نہیں انہیں اس پروگرام کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے 3 مرلے کے پلاٹ بالکل مفت دیے جائیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔
ان کے مطابق پہلے فیز میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔ بےگھر افراد کےلیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مستحق اور نادار افراد کےلیے کام جاری رہے گا، صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنا میری ترجیح ہے۔ بےگھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا وژن ہے، پنجاب حکومت کے ہر منصوبے کی تکمیل پر نواز شریف بہت خوش ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے نواز شریف گھر افراد نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت انہوں نے
پڑھیں:
لاہور میں محنت کشوں کے لیے جدید کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں محنت کشوں کیلیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔
محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کا دوست ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کیلیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکج کا اعلان کیا۔جس میں سے راشن کارڈ کے ذریعے12 لاکھ سے زائد ورکرز اور کان کن 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کیلیے 3 شہروں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ لاہور میں محنت کشوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ واربرٹن میں صنعتی مزدوروں کے لیے نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لیے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے کیونکہ ورکروں کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لیے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
محنت کشوں کا عالمی دن مریم نواز